Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیدرآباد کے عوام نے کثیر تعداد میں حق پرست اُمیدواران کو بلامقابلہ منتخب کرا کر ثابت کردیا کہ وہ ایم کیوایم مخالف پروپیگنڈے میں آنے والے نہیں، جمال احمد حق پرست ایم پی اے


حیدرآباد کے عوام نے کثیر تعداد میں حق پرست اُمیدواران کو بلامقابلہ منتخب کرا کر ثابت کردیا کہ وہ ایم کیوایم مخالف پروپیگنڈے میں آنے والے نہیں، جمال احمد حق پرست ایم پی اے
 Posted on: 11/13/2015
حیدرآباد کے عوام نے کثیر تعداد میں حق پرست اُمیدواران کو بلامقابلہ منتخب کرا کر ثابت کردیا کہ وہ ایم کیوایم مخالف پروپیگنڈے میں آنے والے نہیں، جمال احمد حق پرست ایم پی اے
حیدرآباد کے عوام منافق سیاستدا نوں اور ان کے اتحاد کو رد کر چکے ہیں،عمران نور، رکن زونل کمیٹی، ایم کیو ایم
بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پریٹ آباد یوسی 13 میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب 
حیدرآباد۔۔۔13 ،نومبر،2015 ء
حیدرآباد کے عوام نے کثیر تعداد میں حق پرست اُمیدواران کو بلامقابلہ منتخب کرا کر ثابت کر دیا کہ وہ ایم کیوا یم مخالف پروپیگنڈے میں آنے والے نہیں ۔ان خیالات کااظہار حق پرست ایم پی اے جمال احمد نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پریٹ آباد یوسی 13 میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کارنرمیٹنگ میں رکن زونل کمیٹی عمران نور،سیکٹرC کے ذمہ داران وکارکنان اورعلاقائی عوام نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔انہوں نے مزید کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان بھر میں بسنے والے مظلوم عوام کا ایک خوبصورت گلدستہ ہے اور اس گلدستے میں شامل عوام قائدِ تحریک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کی جدوجہد میں شب و روز مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ قائدِ تحریک نے غریب و متوسط طبقے کے عوام میں جو شعور بیدار کیا اُس کی بدولت عوام کو جاگیرداروں کی غلامی سے نجات ملی۔انہوں نے کہا کہ قائدِ تحریک کا عوام کو شعور دینا باطل قوتوں کو سخت ناپسند ہے اسی لئے وہ آئے دن قائدِ تحریک الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے خلاف منفی اور جھوٹا پروپیگنڈا کرتے رہتے ہیں تاکہ عوام کو قائدِ تحریک سے دور کیا جاسکے لیکن 19 نومبر کے انتخابات سے قبل حیدرآباد کے عوام نے بھاری تعداد میں حق پرست اُمیدواران کو بلامقابلہ منتخب کر ا ایم کیو ایم مخالفین کے جھوٹے اور منفی پروپیگنڈے کو رد کردیا اور 19 نومبر کو بھی انشااللہ حق پرست عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے حق پرست اُمیدواران کو کثیر تعداد میں منتخب کر اکر ایک بار پھر یہ ثابت کر دے گی کہ حیدرآباد صرف اور صرف قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کا قلعہ ہے۔کارنر میٹنگ سے رکن زونل کمیٹی عمران نور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہاکہ حیدرآباد کے عوام نے ایم کیو ایم کے حق پرست نمائندوں کو بھاری تعداد میں بلا مقابلہ منتخب کراکر مخالفین کو یہ نوید سنا دی ہے کہ حیدرآباد کے عوام منافق سیاستدا نوں اور ان کے اتحاد کو رد کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائدِ تحریک جناب الطاف حسین بخوبی جانتے ہیں کہ عام آدمی کے مسائل کا حل عام آدمی ہی کے پاس ہے جو تعلیم یافتہ ہو اسی لئے روزِ اول سے لے کر آج تک ایم کیو ایم کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے والے نمائندوں کا انتخاب غریب و متوسط طبقے کے تعلیم یافتہ عوام میں سے کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماضی کے بلدیاتی انتخابات اس حقیقت کی غمازی کرتے ہیں کہ حق پرست نمائندوں نے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیاجس کا ایک زمانہ معترف ہے ۔انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات کے لئے بنائے جانے والے تعمیر حیدرآباد اتحاد کی بنیادیں عوام کی جانب سے بری طرح رد کئے جانے پر لرزنا شروع ہوگئی ہیں اور اس اتحاد میں شامل جماعتیں شرمناک شکست کو سامنے دیکھ کر پرانے راگ الاپ رہی ہیں اور ان کے راگ کو حیدرآباد کے عوام19نومبر کو حق پرست اُمیدوران کے حق میں فیصلہ دے کر بند کر دیں گے ۔


12/21/2024 7:50:17 PM