ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطا ف حسین کی 71ویں سالگرہ کے سلسلے میں ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام ہفتہ 21ستمبرکو لندن میں اجتماع ہوگا
اجتماع نارتھ لندن کے علاقے برنٹ اوک میں واقع سنگھم ہال میں منعقد کیا جائے گا
اجتماع کے سلسلے میں ایم کیوایم برطانیہ کے کارکنان تیاریوں میں مصروف
لندن… 19 ستمبر 2024ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطا ف حسین کی 71ویں سالگرہ کے سلسلے میں ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام ہفتہ 21ستمبرکو لندن میں اجتماع ہوگا۔ یہ اجتماع نارتھ لندن کے علاقے برنٹ اوک میں قائم سنگھم ہال واقع 210 Burnt Oak Broadway, Edgware HA8 0AP میں منعقد کیاجائے گا۔ اجتماع میں لندن کے علاوہ برمنگھم ، مانچسٹراوردیگرشہروںسے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے کارکنان اورپاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔ جناب الطاف حسین کی 71ویں سالگرہ کے اس اجتماع کے سلسلے میں ایم کیوایم برطانیہ کے کارکنان تیاریوںمیں مصروف ہیں۔ ایم کیوایم برطانیہ نے کارکنان اورہمدردوںسے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی فیملیز کے ہمراہ اس اجتماع میں شرکت کرکے اسے کامیاب بنائیں۔
٭٭٭٭٭