Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لندن میں بانی وقائد الطاف حسین کی 71ویں سالگرہ کی مرکزی تقریب منائی گئی


لندن میں بانی وقائد الطاف حسین کی 71ویں سالگرہ کی مرکزی تقریب منائی گئی
 Posted on: 9/22/2024

لندن میں بانی وقائد الطاف حسین کی 71ویں سالگرہ کی مرکزی تقریب منائی گئی
تقریب میں ایم کیوایم کے ذمہ داروں ، کارکنوں اور ہمدردوں کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں اور قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی
تقریب کے دوران جناب الطاف حسین مہمانوں میں گھل مل گئے 
شرکاء نے فرداً فرداً جناب الطاف حسین سے ملاقات کی ، انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں

لندن۔۔۔22،ستمبر2024ئ
ایم کیوایم برطانیہ کے تحت بانی وقائد جناب الطاف حسین کی 71ویں سالگرہ کی مرکزی تقریب لندن میں انتہائی جوش وخروش سے منائی گئی جس میں جناب الطاف حسین نے خصوصی شرکت کی ۔سالگرہ کی تقریب میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، شعبہ خواتین ،برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی ، یوتھ ونگ ،لندن کے مختلف یونٹوں کے ذمہ داران ، برمنگھم ، مانچسٹر، بریڈ فورڈ ، لیسٹر اور برطانیہ کے دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے کارکنان اور ہمدردوں، مختلف سیاسی جماعتوں اور مختلف قومیتوں سے تعلق 
کھنے والے بزرگوں، خواتین ، نوجوانوں اورمعصوم بچوں اور بچیوںکے علاوہ امریکہ اورفرانس سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی۔
جناب الطاف حسین کی سالگرہ کی تقریب لندن کے علاقے ایجوئیر کے مقامی سنگھم ہال میں منعقد کی گئی ۔ اس موقع پر ہال کو جناب الطاف حسین کی تصاویر ، سالگرہ کی مبارکباد پر مبنی بینروں اور ایم کیوایم کے پرچموں سے سجایاگیا تھاجبکہ اسٹیج کے عقب میں ایک بڑی اسکرین لگائی گئی تھی جس پر انگریزی میں Born to lead, 17 September, 71st Birthday of founder & leader Altaf Hussain تحریر تھااور ہال میںسالگرہ کے گیت اور ایم کیوایم کے تنظیمی ترانے گونج رہے تھے اورہال میں جشن کا سماں دیکھنے میں آیا۔ 
ایم کیوایم برطانیہ کے رکن راشدا للہ نے تلاوت کلام پاک سے تقریب کاآغاز کیا، تقریب کی نظامت کے فرائض ایم کیوایم برطانیہ کے رکن محسن سعید اور شعبہ خواتین کی رکن محترمہ ماہ رخ فاروق نے ادا کیے ۔اس موقع پر ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی اور مختلف چیپٹرز کے انچارجز کو اسٹیج پر مدعو کیاگیااور ان کاتعارف کرایاگیا۔ تقریب کے دوران ایم کیوایم کے کارکنان مسلسل اپنے جوش وخروش کااظہارکرتے رہے اور فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔
 تقریب سے رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفی عزیزآبادی، ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا، ڈپٹی کنوینر ریحان عبادت ،اراکین رابطہ کمیٹی محفوظ حیدری، عاطف شمیم، سفیان یوسف ، ارشدحسین،ایم کیوایم امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے جوائنٹ آرگنائزر یوسف سعید، رکن خورشید الحق ، شعبہ خواتین کی انچارج محترمہ یاسمین نوین اور ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزر سہیل خانزادہ نے اظہار خیال کیا۔ 
جناب الطاف حسین جب ہال میں آمد داخل ہوئے تو تقریب کے شرکاء کاجوش وخروش دیدنی تھا، شرکاء نے اپنی نشستوںسے کھڑے ہوکر فلک شگاف نعروں اور تالیوں کی گونج میںجناب الطاف حسین کا والہانہ استقبال کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کا مشہور ترانہ ''مظلوموں کاساتھی '' بجایاگیا توشرکاء نے کورس کی شکل میں ترانے کا ساتھ دیا اوروقفے وقفے سے پرجوش نعرے لگاکر جناب الطاف حسین سے اپنی والہانہ عقید ت ومحبت کااظہارکیا اورجناب الطاف حسین کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے رہے۔ جناب الطاف حسین نے ہاتھ ہلاکر شرکاء کے نعروں کاجواب دیا۔ بعدازاں جناب الطاف حسین نے تقریب کے شرکاء سے فکرانگیز خطاب کیا۔ جناب الطاف حسین کے خطاب کے بعد شعبہ ء خواتین کی ارکان اور معصوم بچوںنے جناب الطاف حسین کی سالگرہ کاکیک کاٹا اورجناب الطاف حسین کوانکی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ۔تقریب کے دوران جناب الطاف حسین مہمانوں میں گھل مل گئے ، انہوںنے ہال میں موجود شرکاء کی نشستوں پر جاکر انکی خیریت دریافت کی، تقریب میں شرکت کرنے پر انکا شکریہ ادا کیااورمہمانوںکی تواضح کیلئے ڈنرکے انتظامات کاجائزہ بھی لیا۔ 
 بعدازاں میوزیکل پروگرام منعقد ہوا جس میں مقامی فنکاروں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پرایم کیوایم کے اراکین اور شعبہ خواتین کی ارکان نے بھی سالگرہ کی مناسبت سے گیت پیش گائے ۔ اس دوران تقریب کے شرکاء نے فرداً فرداً جناب الطاف حسین سے ملاقات کی ، انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ تقریب کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔ 
٭٭٭٭٭ 

























12/21/2024 3:51:53 AM