Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
وفاقی وزیرداخلہ، ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کی غیرقانونی گرفتاریوں کا نوٹس لیں، حق پرست سینیٹرز
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست سینیٹرز نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ایم کیوایم کے رہنماؤں ، منتخب نمائندوں ، ذمہ داروں اورکارکنوں کے گھروں پر غیرقانونی چھاپوں کے دوران اہل خانہ سے بہیمانہ سلوک کا نوٹس لیا جائے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کومتوجہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ سندھ حکومت کی جانب سے ایم کیوایم کے رہنماؤں اور کارکنوں کی غیرقانونی گرفتاریوں کا سختی سے نوٹس لیں۔
Read More    Posted on: 29 Aug 2013
حکومت سندھ کی جانب سے ایم کیوایم کے رہنماؤں، منتخب نمائندوں، عہدیداروں اور کارکنوں کی گرفتاری کیلئے احکامات جاری
حکومت سندھ کی جانب سے ایم کیوایم کے رہنماؤں ، منتخب نمائندوں ، عہدیداروں اورکارکنوں کی گرفتاری کیلئے چھاپوں اورگرفتاریوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے محکمہ پولیس کو ایم کیوایم کے رہنماؤں اورمنتخب نمائندوں کی گرفتاری کیلئے فہرست جاری کی گئی ہے۔ اس فہرست میں رابطہ کمیٹی کے رکن وحق پرست رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر صغیراحمد، قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار، حق پرست رکن قومی اسمبلی ساجد احمد، سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے اپوزیشن لیڈر فیصل سبزواری ، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی عدنان احمد، اشفاق منگی اور ارتضیٰ فاروقی کے علاوہ ایم کیوایم کے عہدیداروں اورکارکنوں کے نام شامل ہیں۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی چھاپے مارکر بڑی تعداد میں ایم کیوایم کے کارکنوں کو گرفتارکرلیا ہے اور حراست کے دوران انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
Read More    Posted on: 28 Aug 2013
ملک کو بچانے کیلئے قائد تحریک جناب الطاف حسین کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا ورنہ تاریخ ہمیں کبھی بھی معاف نہیں کریگی، احمد سلیم صدیقی
باشعورلوگ کسی بھی صورت غلامی کی زندگی بسرنہیں کرتے بلکہ وہ معاشرے میں آزاد اور خوشحال ماحول کو پروان چڑھانے کی جدوجہد کرتے ہیں،متحدہ قومی موومنٹ کی جدوجہد کا مقصد ملک میں رائج فرسودہ نظام کاخاتمہ اور ملک کی مظلوم ومحکوم عوام کو اس فرسودہ نظام سے نجات دلواناہے،ملک میں رائج فرسودہ نظام حکمرانی کی بدولت آج ہمارا ملک تباہی کے دہانے پر ہے اور ہمیں اپنے ملک کو بچانے کیلئے قائد تحریک جناب الطاف حسین کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا و رنہ تاریخ ہمیں کبھی بھی معاف نہیں کریگی ۔ان خیالات کا اظہار ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی نے گذشتہ روز حیدرآباد میں گریجویٹ فورم کے زیر اہتمام ہونے والی عید ملن پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 
Read More    Posted on: 28 Aug 2013
کراچی میں دیرپا امن پورے پاکستان کی ضرورت ہے، قائد تحریک الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ کراچی میں قیام امن کیلئے نیک نیتی سے غیرجانبدارانہ کارروائی کی جائے تواسے ایم کیوایم کی بھرپورحمایت حاصل ہوگی لیکن یہ کارروائی 1992ء کے آپریشن کی طرح نہ ہو جس میں اعلان کیا گیاتھا کہ یہ آپریشن72  بڑی مچھلیوں کے خلاف کیا جائے گا مگرا س کارخ ایم کیوایم اور ایک مخصوص طبقہ آبادی کی طرف موڑدیا گیا اور صرف ایک مخصوص طبقہ آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ اگر ایساہی اس مرتبہ بھی کیا گیا تو 1992ء کے آپریشن کی طرح سے یہ آپریشن بھی مذاق بن جائے گا، اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا اور کراچی میں قیام امن کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔  یہ بات انہوں نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس کے بعدرابطہ کمیٹی لندن اور کراچی کے ارکان کے ہنگامی اجلاس سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ
Read More    Posted on: 28 Aug 2013
مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام و مشائخ عظام نے کراچی میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے جناب الطاف حسین کی جانب سے فوج بلانے کے مطالبے کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا
مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے معروف جیدعالم دین ومذہبی اسکالرزمولانا اسد تھانوی، مولانا اسد دیوبند،، مفتی شمیم، حنیف میمن، شاہ سراج الحق قادری، مولانا مرزا یوسف، حاجی حنیف طیب اورمفتی نعیم سمیت دیگرعلمائے کرام ومشائخ عظام نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کی جانب سے کراچی میں امن وامان کے قیام اورشہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے فوج بلانے کے مطالبے کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی میں فوج بلانے کامطالبہ آئین وقانون کے مطابق ہے جووقت کی اہم ضرورت بھی ہے۔ایم کیوایم علماء کمیٹی کے انچارج جاویداحمدسے ٹیلی فون پرگفتگومیں اظہارخیال کرتے ہوئے
Read More    Posted on: 28 Aug 2013
آگرہ تاج کالونی میں گینگ وار کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے کارکن فرحان شیخ یٰسین آباد قبرستان میں سپرد خاک
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیدامین الحق نے کہاہے کہ شہرمیں امن وامان کے قیام اورشہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے پاک فوج بلانے کامطالبہ آئین وقانون کے عین مطابق ہے جوعناصرکراچی میں قیام امن کیلئے فوج بلانے کی مخالفت کررہے ہیں وہ کراچی اوراس کے شہریوں کے کھلے دشمن ہیں،جب کراچی میں ووٹر لسٹوں کی تصدیق،نئی حلقہ بندیوں اورضمنی انتخابات فوج کی نگرانی میں کروانے کے مطالبات کیے جا سکتے ہیں اوریہ مطالبات جائزتھے توشہرمیں قیام امن اورشہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے فوج بلانے کامطالبہ کیسے غیرآئینی اورغیرقانونی ہوسکتاہے؟انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم جمہوریت پسندجماعت ہے جوشروع دن سے جیو اور جینے دوکی پالیسی پرکاربندہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے شہداء قبرستان یٰسین آبادمیں فرحان شہیدکی تدفین کے بعد شہیدکے والدمحمد امین ، بھائی،ماموں اوردیگرسوگوار لواحقین کے ہمراہ میڈیاکے نمائندوں کو پریس بریفنگ کے دوران کیا۔اس موقع پر
Read More    Posted on: 28 Aug 2013
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا سوگوار کارکنان سے اظہار تعزیت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی ، اولڈ ملیر سیکٹر کے کارکن ریاض جوکھیو کے بھائی احمد رضا جوکھیو، ایم کیو ایم سانگھڑ زون کے کارکن فرید احمد بھٹی کے والد محمد یامین بھٹی، لیاقت آباد سیکٹر یونٹ 162کے کارکن رمیز کے والد محمد ذکی احمد، فیڈرل بی ایریا سیکٹر یونٹ 146کے کارکن مصطفی عظیم صدیقی کے والد اے آر صدیقی
Read More    Posted on: 28 Aug 2013
کارکنان کے انتقال پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم دادو زون یونٹ سیال کے یونٹ انچارج ذوالفقار علی سیال ، سکھر زون یونٹ 8-Bکے کمیٹی ممبر کریم بخش گڈانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ 
Read More    Posted on: 28 Aug 2013
معروف فنکار شہزاد رضا کی والدہ کے انتقال پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے فلم ،ٹی وی اوراسٹیج کے معروف فنکارشہزادرضاکی والدہ کے انتقال پرگہرے رنج وغم اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے شہزاد رضا سمیت مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ
Read More    Posted on: 28 Aug 2013
ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی نے ایم کیوایم مخالفین کے جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے، حق پرست سینیٹرز
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین سینٹ نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن 2013ء میں کراچی اور میر پور خاص کی نشستوں پر حق پرست امیدواروں کی فقیدالمثال کامیابی نے ایم کیوایم کا عوامی مینڈیٹ کم ہونے کا بے بنیاد دعویٰ کرنے والے ایم کیوایم مخالفین کے جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے اور اب ایم کیوایم مخالفین حقیقت پسند اور باشعور عوام سے منہ چھپاتے پھر نے پر مجبور ہیں ۔ اپنے مشترکہ بیان میں حق پرست سینیٹرز نے کہاکہ 
Read More    Posted on: 28 Aug 2013

Urdu News Archive