مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام و مشائخ عظام نے کراچی میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے جناب الطاف حسین کی جانب سے فوج بلانے کے مطالبے کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا
کراچی میں فوج بلانے کا مطالبہ آئین و قانون کے مطابق ہے جو وقت کی اہم ضرورت بھی ہے، علمائے کرام کی ٹیلی فون پر جاوید احمد سے گفتگو
کراچی: ۔۔۔28،ا گست2013ء
مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے معروف جیدعالم دین ومذہبی اسکالرزمولانا اسد تھانوی، مولانا اسد دیوبند،، مفتی شمیم، حنیف میمن، شاہ سراج الحق قادری، مولانا مرزا یوسف، حاجی حنیف طیب اورمفتی نعیم سمیت دیگرعلمائے کرام ومشائخ عظام نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کی جانب سے کراچی میں امن وامان کے قیام اورشہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے فوج بلانے کے مطالبے کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی میں فوج بلانے کامطالبہ آئین وقانون کے مطابق ہے جووقت کی اہم ضرورت بھی ہے۔ ایم کیوایم علماء کمیٹی کے انچارج جاویداحمدسے ٹیلی فون پرگفتگومیں اظہارخیال کرتے ہوئے مولانا اسد تھانوی، مولانا اسد دیوبند، مفتی شمیم،حنیف میمن،شاہ سراج الحق قادری،مولانامرزایوسف،حاجی حنیف طیب اورمفتی نعیم نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے ہمیشہ عوام کے وسیع تر مفاد میں فیصلے کیے ہیں جس کے دوررست نتائج برآمد ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہرمیں بے گناہوں کاقتل ،بھتہ خوری،تشددزدہ بوری بندلاشیں،دستی بم حملے،اغواء برائے تاوان سمیت دیگرسنگین جرائم کی وارداتیں عروج پرہیں،ایسے حالات میں پاک فوج بلانے کامطالبہ وقت کی ضرورت اورشہریوں کوتحفظ فراہم کرنے کی ضمانت ہے۔علمائے کرام نے قائدتحریک الطاف حسین کے مطالبے کی بھرپورحمایت کااعلان کرتے ہوئے یقین دلایاکہ وہ کراچی میں امن وامان کی بحالی اورشہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ہمیشہ قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے ساتھ ہیں۔انہوں نے ملک کی بقاء وسلامتی ،دہشت گردی کے خاتمے اورایم کیوایم کی کامیابی سمیت قائدتحریک الطاف حسین کی درازی عمرصحت وتندرستی کیلئے بھی خصوصی دعائیں کیں۔اس موقع پرعلماء کمیٹی کے انچارج جاویداحمدنے جناب الطاف حسین کے مطالبے کی حمایت اورساتھ دینے پرتمام علمائے کرام ومشائخ عظام کاقائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کی جانب سے شکریہ اداکیا۔