ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی نے ایم کیوایم مخالفین کے جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے، حق پرست سینیٹرز
ایم کیوایم کے عوامی مینڈیٹ پر نقب زنی کیلئے ایم کیوایم مخالفین نے ہر دور میں غیر قانونی، غیر آئینی، غیر جمہوری اور غیر اخلاقی رویئے اختیار کئے
ضمنی انتخابات میں ایم کیوایم کی فقید المثال کامیابی کے بعد مخالفین منہ چھپاتے پھرنے پر مجبور ہیں، حق پرست سینیٹرز
ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد جن عناصر نے آج بھی حق پرستانہ جدوجہد کی پاداش میں ایم کیوایم کے خلاف ہر سطح پر محاذ کھڑا کیا ہوا ہے وہ بھی ایم کیوایم کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت اور پذیرائی کے سامنے ایک دن بے بس ہوں گے، حق پرست سینیٹرز
عوامی طاقت سے ایم کیوایم ملک بھر میں پھیلائے گئے منفی پروپیگنڈوں کو آئندہ انتخابات میں ختم کردے گی، حق پرست سینیٹرز
ایم کیوایم مخالفین نے اپنی روش نہیں بدلی تو وہ عنقریب قدرت کے مکافات عمل کا شکار ضرور ہوں گے، حق پرست سینٹرز
ضمنی انتخابات میں ایم کیوایم کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے پر حق پرست سینیٹرز کا عوام سے اظہار تشکر
کراچی: ۔۔۔28،ا گست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین سینٹ نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن 2013ء میں کراچی اور میر پور خاص کی نشستوں پر حق پرست امیدواروں کی فقیدالمثال کامیابی نے ایم کیوایم کا عوامی مینڈیٹ کم ہونے کا بے بنیاد دعویٰ کرنے والے ایم کیوایم مخالفین کے جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے اور اب ایم کیوایم مخالفین حقیقت پسند اور باشعور عوام سے منہ چھپاتے پھر نے پر مجبور ہیں ۔ اپنے مشترکہ بیان میں حق پرست سینیٹرز نے کہاکہ ایم کیوایم کے عوامی مینڈیٹ پر نقب زنی کیلئے ایم کیو ایم مخالفین نے ہر مرتبہ نہ صرف غیر قانونی ، غیر آئینی، غیرجمہوری اور غیر اخلاقی رویئے اختیار کئے بلکہ ایم کیوایم دشمنی میں صرف ان نشستوں پرجہاں سے گزشتہ کئی انتخابات میں ایم کیوایم شاندار اکثریت سے کامیابیاں حاصل کرتی رہی ہے فوج کی نگرانی میں انتخابات کرانے کے مطالبات کئے اورفوج کی نگرانی میں ضمنی انتخابات 2013ء کے انعقاد کو ایم کیوایم کے عوامی مینڈیٹ کا پول کھلنے کے مترادف قرار دیاتھالیکن ضمنی الیکشن میں حق پرست امیدواروں کی واضح اکثریت سے کامیابی نے ایم کیوایم مخالفین کے بے بنیاد تجزیوں ، تبصروں اور دعوؤں کی حقیقت بے نقاب کردی ہے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکر و فلسفہ اور نظریئے کی سچائی کا ایک مرتبہ پھر ثبوت دیدیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جو عناصر آج حق پرستانہ جدوجہد کی پاداش میں ایم کیوایم کے خلاف ہر سطح پر محاذ کھڑا کئے ہوئے ہیں وہ بھی ایم کیو ایم کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت اور پذیرائی کے سامنے ایک دن بے بس ہوں گے اور انشاء اللہ ضمنی انتخابات کے نتائج کی طرح ایم کیوایم آئندہ انتخابات میں ملک بھرکے غریب ومتوسط طبقے کے پنجابیوں ، سندھیوں ، بلوچوں اور پختونوں کوایم کیوایم کے پلیٹ فارم سے ملک کے ایوانوں میں منتخب کراکر پہچائے گی اور ملک بھر میں پھیلائے گئے ایم کیوایم کے خلاف جعلی ، بے بنیاد اور جھوٹے پروپیگنڈوں کو ملیا میٹ کردیگی ۔ حق پرست اراکین سینیٹ نے ضمنی الیکشن 2013ء میں این اے 254کی نشست سے علی راشد،پی ایس 103 نارتھ ناظم آباد سے رؤف صدیقی ، پی ایس 95اورنگی ٹاؤن سے محمد حسین اور پی ایس 64میر پور خاص سے ڈاکٹر ظفر کمالی کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرنے پر عوام سے دلی تشکر کااظہار کیا اور کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اور عوام کے درمیان محبت اور عقیدت کے رشتے کوبے بنیاد ، جھوٹے اور گمراہ کن دعوؤں اور پروپیگنڈے کے ذریعے ہرگز ختم نہیں کیاجاسکتا اور اگر ایم کیوایم مخالفین نے اپنی روش نہیں بدلی تو وہ عنقریب قدرت کے مکافات عمل کا ضرورشکار ہوں گے۔