Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حکومت سندھ کی جانب سے ایم کیوایم کے رہنماؤں، منتخب نمائندوں، عہدیداروں اور کارکنوں کی گرفتاری کیلئے احکامات جاری


حکومت سندھ کی جانب سے ایم کیوایم کے رہنماؤں، منتخب نمائندوں، عہدیداروں اور کارکنوں کی گرفتاری کیلئے احکامات جاری
 Posted on: 8/28/2013
حکومت سندھ کی جانب سے ایم کیوایم کے رہنماؤں، منتخب نمائندوں، عہدیداروں اور کارکنوں کی گرفتاری کیلئے احکامات جاری
حکومت سندھ کی جانب سے محکمہ پولیس کو ایم کیوایم کے رہنماؤں اور منتخب نمائندوں کی گرفتاری کیلئے فہرست جاری کی گئی ہے
فہرست میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار، ڈاکٹر صغیراحمد، فیصل سبزواری، اشفاق منگی، ساجد احمد، ارتضیٰ فاروقی، عدنان احمد اور دیگر منتخب نمائندوں اور عہدیداروں کے نام شامل ہیں
پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی چھاپے مار کر بڑی تعداد میں ایم کیوایم کے کارکنوں کو گرفتار کرلیا
گرفتار شدگان کو حراست کے دوران بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے 
کراچی ۔۔۔28، اگست 2013 ء
حکومت سندھ کی جانب سے ایم کیوایم کے رہنماؤں ، منتخب نمائندوں ، عہدیداروں اورکارکنوں کی گرفتاری کیلئے چھاپوں اورگرفتاریوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے محکمہ پولیس کو ایم کیوایم کے رہنماؤں اورمنتخب نمائندوں کی گرفتاری کیلئے فہرست جاری کی گئی ہے۔ اس فہرست میں رابطہ کمیٹی کے رکن وحق پرست رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر صغیراحمد، قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار، حق پرست رکن قومی اسمبلی ساجد احمد، سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے اپوزیشن لیڈر فیصل سبزواری ، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی عدنان احمد، اشفاق منگی اور ارتضیٰ فاروقی کے علاوہ ایم کیوایم کے عہدیداروں اورکارکنوں کے نام شامل ہیں۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی چھاپے مارکر بڑی تعداد میں ایم کیوایم کے کارکنوں کو گرفتارکرلیا ہے اور حراست کے دوران انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

12/26/2024 8:34:20 PM