آگرہ تاج کالونی میں گینگ وار کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے کارکن فرحان شیخ یٰسین آباد قبرستان میں سپرد خاک
نماز جنازہ اور تدفین میں رابطہ کمیٹی، حق پرست نمائندوں، ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کی شرکت
امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پاک فوج بلانے کا مطالبہ آئین و قانون کے مطابق ہے، امین الحق
جو عناصر کراچی میں قیام امن کیلئے فوج بلانے کی مخالفت کررہے ہیں وہ کراچی اور اس کے شہریوں کے کھلے دشمن ہیں
کراچی میں ووٹر لسٹوں کی تصدیق، نئی حلقہ بندیوں اور ضمنی انتخابات فوج کی نگرانی میں کروانے کے مطالبات جائز تھے تو شہر میں قیام امن اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے فوج بلانے کا مطالبہ کیسے غیر آئینی اور غیر قانونی ہوسکتا ہے؟
ایم کیوایم جمہوریت پسند جماعت ہے جو شروع دن سے جیو اور جینے دو کی پالیسی پر کار بند ہے
گینگ وار کی جانب سے شہرِ قائد میں معصوم و بے گناہ شہریوں کے بہیمانہ قتل، اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری، تشدد زدہ بوری بند لاشیں، بم حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور سنگین جرائم کی دیگر وارداتیں روز کا معمول بن گئی ہیں
ایم کیوایم آگرہ تاج کالونی کے کارکن فرحان شیخ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان کے قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے، وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ
شہداء قبرستان یٰسین آباد میں فرحان شہید کی تدفین کے بعد شہیدکے والد محمد امین، بھائی، ماموں اور دیگر سوگوار لواحقین کے ہمراہ سید امین الحق کی میڈیا کے نمائندوں کو پریس بریفنگ
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیدامین الحق نے کہاہے کہ شہرمیں امن وامان کے قیام اورشہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے پاک فوج بلانے کامطالبہ آئین وقانون کے عین مطابق ہے جوعناصرکراچی میں قیام امن کیلئے فوج بلانے کی مخالفت کررہے ہیں وہ کراچی اوراس کے شہریوں کے کھلے دشمن ہیں،جب کراچی میں ووٹر لسٹوں کی تصدیق،نئی حلقہ بندیوں اورضمنی انتخابات فوج کی نگرانی میں کروانے کے مطالبات کیے جا سکتے ہیں اوریہ مطالبات جائزتھے توشہرمیں قیام امن اورشہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے فوج بلانے کامطالبہ کیسے غیرآئینی اورغیرقانونی ہوسکتاہے؟انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم جمہوریت پسندجماعت ہے جوشروع دن سے جیو اور جینے دوکی پالیسی پرکاربندہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے شہداء قبرستان یٰسین آبادمیں فرحان شہیدکی تدفین کے بعد شہیدکے والدمحمد امین ، بھائی،ماموں اوردیگرسوگوار لواحقین کے ہمراہ میڈیاکے نمائندوں کو پریس بریفنگ کے دوران کیا۔اس موقع پررکن رابطہ کمیٹی خالدسلطان ،کراچی تنظیمی کمیٹی،کراچی مضافاتی کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔سیدامین الحق نے کہاکہ رواں ہفتے کے دوران ایم کیوایم کے پانچ کارکنان کو انتہائی سفاکی اوربے دردی سے قتل کردیاگیاجبکہ گزشتہ کئی ہفتوں سے شہرِقائد میں گینگ وارکی جانب سے معصوم وبے گناہ شہریوں کے بہیمانہ قتل،اغواء برائے تاوان،بھتہ خوری،تشددزدہ بوری بندلاشیں،بم حملوں،ٹارگٹ کلنگ اورسنگین جرائم کی دیگر وارداتیں روز کا معمول بن گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہرمیں قانون نام کی کوئی شے نہیں حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے، دہشت گردآزادانہ کارروائیاں کررہے ہیں اورصرف ماہِ اگست کے دوران اب تک150سے زائدمعصوم شہری دہشت گردی کی بھنیٹ چڑچکے ہیں تاہم زبانی حکومتی دعوؤں کے باوجودشہرمیں ایک لمحہ امن قائم نہ ہوا اور ایک بھی دہشت گرد گرفتار نہیں کیاجاسکا۔انہوں نے کہاکہ کچھی برادری کے ہزاروں خاندان جن میں خواتین اور معصوم بچے بھی شامل ہیں حکومتی وانتظامی اقدامات اور ہٹ دھرمی سے مایوس ہوکرگینگ وارکے جرائم پیشہ دہشت گردوں سے اپنی جانوں کے تحفظ کیلئے گھربارچھوڑکر دوسرے شہرمنتقل ہوچلے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گینگ وار کے جرائم پیشہ دہشت گردوں نے حکومتی سرپرستی میں شہرِقائدکویرغمال بنالیاہے جوجہاں چاہتے ہیں جب چاہتے ہیں معصوم شہریوں اورسیاسی ومذہبی کارکنان کونشانہ بناتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج جب کچھی برادری کے کچھ خاندان اپنے گھروں کوواپس آئے توان پرایک بارپھرگینگ وار کے مسلح دہشت گردوں نے راکٹوں اور جدید ہتھیاروں سے حملے کیے۔انہوں نے کہاکہ ایسے حالات میں جب کراچی کے شہریوں اورتاجربرادری شدید مایوسی کاشکارہیں قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے کراچی کے انتظامی معاملات فوج کے حوالے کرنے کامطالبہ آئین وقانون کے عین مطابق ہے اورکراچی اوراس کے معصوم شہریوں سے ان کی محبت وعقیدت کاثبوت ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پرامن جمہوری جماعت ہے جوجمہوریت کے فروغ کیلئے مفاہمتی پالیسی پرعمل پیراہوکرکام کررہی ہے اورعوام کی خدمت پریقین رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نئے حکمرانوں نے حلف اٹھانے کے فوری بعدمزارقائدپرحاضری دینے کے بجائے دہشت گردوں کی دعوت میں شرکت کرکے ثابت کردیاکہ وہ شہر میں امن نہیں بلکہ شہراوراس کے شہریوں کویرغمال بناناچاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگردہشت گردوں کی سرپرستی کرنے والے عناصرایم کیوایم کی مفاہمت کی پالیسی کو اس کی کمزوری سمجھتے ہیں تووہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔سیدامین الحق نے وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم آگرہ تاج کالونی کے کارکن فرحان شیخ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان کے قتل کاسنجیدگی نوٹس لیاجائے اور شہرمیں قتل وغارتگری میں ملوث گینگ واردہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔
دریں اثناء گزشتہ شب آگرہ تاج کالونی میں مسلح گینگ وارکے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہیدہونیوالے متحدہ قومی موومنٹ آگرہ تاج کالونی سیکٹرکے جواں سال کارکن فرحان شیخ کوسینکڑوں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان شہداء قبرستان یٰسین آبادمیں سپردخاک کردیاگیا۔اس سے قبل فرحان شیخ شہیدکی نمازجنازہ مدنی مسجد لانس کواٹرزگارڈن میں اداکی گئی۔نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سیدامین الحق،خالدسلطان،منتخب حق پرست عوامی نمائندوں،ایم کیوایم کی کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان،سیکٹرویونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران،کارکنان،ہمدردوں اورشہیدکے عزیزواقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کر کے فرحان شیخ شہیدکو ان کی تنظیمی خدمات پرزبردست خراج عقیدت وسلام عقیدت پیش کیا اورفرحان شیخ شہیدکی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی اورسوگواران کے صبر جمیل کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔