Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

''خان آف قلات'' میرسلیمان داؤد جان احمد زئی بلوچستان کے بارے میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی کتاب کی تقریب رونمائی کے مہمان خصوصی ہوں گے


 ''خان آف قلات'' میرسلیمان داؤد جان احمد زئی بلوچستان کے بارے میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی کتاب کی تقریب رونمائی کے مہمان خصوصی ہوں گے
 Posted on: 2/19/2025

 ''خان آف قلات'' میرسلیمان داؤد جان احمد زئی بلوچستان کے بارے میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی کتاب کی تقریب رونمائی کے مہمان خصوصی ہوں گے
 کتاب '' مسئلہ بلوچستان … تاریخ کے آئینے میں '' کی تقریب رونمائی ہفتہ 22 فروری کو لندن میں ہوگی

لندن… 19فروری 2025ئ
بلوچستان کے بارے میں ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی کتاب کی  تقریب رونمائی کے مہمان خصوصی بلوچستان کی تاریخی ریاستِ قلات کے حکمراں خاندان کے پرنس اور موجودہ ''خان آف قلات'' میرآغاسلیمان داؤد جان احمد زئی ہوں گے۔ کتاب کی تقریب رونمائی ہفتہ 22 فروری کو لندن کے علاقے اسٹین مور میں واقع Canons Community Hall  1-17 Wemborough Road Stanmore HA7 2DU میں ہوگی۔ تقریب رونمائی کے انتظامات ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے زیرنگرانی ایم کیوایم برطانیہ کررہی ہے۔اس سلسلے میں مہمانوں کوتقریب کے دعوت نامے بھیجے جارہے ہیں۔
 جناب الطاف حسین کی کتاب '' مسئلہ بلوچستان … تاریخ کے آئینے میں '' بلوچستان کے بارے میں ان کے کئی لیکچرز پر مبنی ہے۔جن میں انہوں نے بلوچستان کی ریاست قلات کی تاریخ، قیام پاکستان کے بعد بلوچستان کوجبراً پاکستان کاحصہ بنانے کے پس منظر، بلوچستان کے الحاق کے خلاف مختلف ادوارمیں کی جانے والی مسلح بغاوتیں ، بلوچستان کے سیاسی اکابرین اورقوم پرست جماعتوں کے سیاسی کردار، بلو چوں کی مسلح بغاوتوں ، ان تحریکوں کوکچلنے کے لئے کئے جانے والے ریاستی آپریشنوں اوراس دوران پیش آنے والے حالات و واقعات کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے ۔   



2/21/2025 2:40:30 PM