Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے تحت I Support Altaf Hussainمہم ملک بھرمیں گھرگھر پھیل گئی


متحدہ قومی موومنٹ کے تحت I Support Altaf Hussainمہم ملک بھرمیں گھرگھر پھیل گئی
 Posted on: 2/19/2025
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت I Support Altaf Hussainمہم ملک بھرمیں گھرگھر پھیل گئی
مہم کے چوتھے روز بھی عوامی سطح پر زبردست جوش وخروش دیکھنے میں آرہا ہے 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لندن۔۔۔19، فروری2025ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت I Support Altaf Hussain مہم چوتھے روز میں داخل ہوچکی ہے اوراس مہم کے سلسلے میں عوامی سطح پر زبردست جوش وخروش دیکھنے میں آرہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے 15، فروری 2025ء کو اپنے کارکنان اورہمدرد عوام سے اپیل کی تھی کہ اگروہ الطاف حسین کے نظریہ اورفکروفلسفہ سے متفق ہوںتو وہ I Support Altaf Hussain مہم کا حصہ بنیں،اس مہم کے سلسلے میں ایک روپیہ عطیہ کرکے تحریک کے ممبربن جائیں اور اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کریں۔ 
 اس مہم کے چوتھے روز بھی کراچی کے مختلف علاقوںکے ساتھ ساتھ حیدرآباد، ٹنڈوالہیار،جامشورو،میرپورخاص، سکھر، نواب شاہ ، ٹنڈوآدم، سانگھڑ، جھڈو، میروا، عمرکوٹ ،ٹنڈوجام اورسندھ کے دیگر شہروں، دیہاتوں اور قصبات میںعوام کی جانب سے جوش وخروش اور جناب الطاف حسین کے لئے حمایت اور والہانہ عقیدت ومحبت کا اظہاردیکھنے میں آرہا ہے ۔

اسی طرح یہ مہم صوبہ پنجاب،خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت ،  بلتستان، ہزاروال اورآزاد کشمیرکے بیشتر علاقوں میں بھی گھرگھر پھیل رہی ، عوامی سطح پر زبردست جوش وخروش کا سماں ہے اور پاکستان کی تمام قومیتوں ، مسالک اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے بزرگوں، خواتین ، نوجوانوں، معصوم بچوں اور بچیوں کی جانب سے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیاجارہا ہے ۔ ایم کیوایم کے کارکنان وعوام نے اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی مددآپ کے تحت اقدامات شرو ع کردیئے ہیں۔انہوںنے اپنے طورپرگتے اور پلاسٹک کے بکس بنائے جن پرجلی حروف سے #ISupportAltafHussain  تحریرہے۔ ایم کیوایم کے کارکنان اورہمدردوں کی جانب سے اس مہم کے سلسلے میں بنائے گئے بکس میں ایک روپیہ عطیہ کرکے جناب الطاف حسین کی حمایت کااعادہ کیاجارہا ہے جبکہ بزرگوں ، نوجوانوں اورطلباء وطالبات گھر گھر جانے کے علاوہ بازاروں ، شاپنگ سینٹروں، سڑکوں اورچوارہوں پر جاکر دکانداروں کو جناب الطاف حسین کا پیغام پہنچارہے ہیں اور انہیں اس مہم میں شرکت ، جناب الطاف حسین کے فکروفلسفہ سے اتفاق کرنے اور ایک روپیہ عطیہ کرنے کی ا پیل بھی کررہے ہیں جس کا عوامی سطح پر بہت زبردست اور مثبت ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے ۔ 

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی یہ مہم زوروشور سے جاری ہے۔ اس مہم کے سلسلے میں ایم کیوایم کے مرکزی شعبہ اطلاعات کی جانب سے ایک خصوصی ہیش ٹیگ #ISupportAltafHussain جاری کیا گیا ہے جو  مسلسل ٹرینڈ کررہا ، ایم کیوایم کے رہنماؤں ، کارکنوں اورہمدردوں کی جانب سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس مہم کے حوالے سے لاکھوں کی تعداد میں خصوصی تصاویر، وڈیوز اورپوسٹ کی گئی ہیں اوریہ سلسلہ جاری ہے۔  بزرگوں، خواتین اور نوجوانوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے چھوٹے معصوم بچے بھی اس مہم میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں بچوں کی جانب سے بھی خصوصی وڈیو میسج جاری کیے جن میں جناب الطاف حسین سے والہانہ عقیدت ومحبت کااظہارکیاگیا، ایک روپیہ عطیہ کیاگیا اور عوام کوبھی اس مہم میں شرکت کی دعوت دی گئی۔ 
پاکستان کی طرح برطانیہ ، امریکہ ، کینیڈا، آسٹریلیا، جرمنی، پرتگال، فرانس، ساؤتھ افریقہ اور خلیجی ممالک میں بھی اس مہم کی زبردست پذیرائی کی جارہی ہے ،ایم کیوایم اوورسیزیونٹوں کے کارکنان اورہمدرد اس مہم کے سلسلے میں اپنے اپنے ممالک کی کرنسی کے مطابق ایک برطانوی پاؤنڈ، ڈالر، رینڈ، درہم ، دینار اور ریال دیکر جناب الطاف حسین کی سپورٹ کااعلان کررہے ہیں ۔ 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے اس مہم کی نگرانی ایم کیوایم کے سینئرارکان آفتاب الدین بقائی اور مومن خان مومن کررہے ہیں اور اس سلسلے میں ایم کیوایم کے سینئراراکین نثاراحمد پنہور،ادریس علوی ایڈوکیٹ، جوہرعابد ایڈوکیٹ اور انورخان ترین ان کی معاونت کررہے ہیں ۔رابطہ کمیٹی کی جانب سے کارکنوںاورعوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آئی سپورٹ الطاف حسین مہم کے سلسلے میں اپنے عطیات مہم کی نگرانی کرنے والے ارکان کے پاس جمع کرائیں گے۔ 












2/21/2025 3:04:30 PM