Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلوچوں اور مہاجروں کو متحدہوکراپنے حقو ق کی جدوجہد کرنی چاہیے، خان آف قلات میرسلیمان داؤد


بلوچوں اور مہاجروں کو متحدہوکراپنے حقو ق کی جدوجہد کرنی چاہیے، خان آف قلات میرسلیمان داؤد
 Posted on: 2/23/2025

بلوچوں اور مہاجروں کو متحدہوکراپنے حقو ق کی جدوجہد کرنی چاہیے، خان آف قلات میرسلیمان داؤد
حق مانگنے سے نہیں ملتے ، مانگنے سے صرف بھیک ملتی ہے
الطاف حسین بھائی نے بلوچستان کے تاریخی حقائق پر کتاب لکھی ہے جس پر بلوچ عوام ان سے دلی تشکر کااظہارکرتی ہے
لندن میں قائد تحریک الطاف حسین کی کتاب ''مسئلہ بلوچستان ،تاریخ کے آئینے میں '' کی تقریب رونمائی سے مہمان خصوصی خان آف قلات میرسلیمان داؤد کا خطاب

لندن۔۔۔23، فروری2025ئ
ریاست قلات کے 35 ویں خان آف قلات میرسلیمان داؤد جان احمد زئی نے کہاہے کہ مانگنے سے حق نہیں صرف بھیک ملتی ہے ، بلوچوں اور مہاجروں کو متحدہوکراپنے حقو ق کی جدوجہد کرنی چاہیے اوراس جدوجہد میں ایک دوسرے سے تعاون کرناچاہیے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز لندن کے علاقے ایجوئیرمیں ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی کتاب ''مسئلہ بلوچستان … تاریخ کے آئینے میں '' کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ 
اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ ریاست قلات نے 1932ء میں محمد علی جناح کو اپنا قانونی مشیر مقررکیاتھا جوبعد میں پاکستان کے بانی اور پہلے گورنر جنرل بنے لیکن انہیں بلوچستان کے علاقے زیارت میں نظربند کردیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان سے ریاست قلات کامعاہدہ تھا جس کے تحت ریاست قلات کی خودمختاری کو تسلیم کیاگیا تھا لیکن اس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان پر قبضہ کرلیاگیا اور اس کے بعد 1948ء سے بلوچوں کا قتل عام شروع کردیاگیا ، میرے دادا پرنس کریم خان کو پہاڑوں سے اتارکر گرفتار کیا گیا اور 22 سال قید کی سزا دی گئی اورپھر نواب اکبرخان بگٹی کو قتل کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچ خواتین ، بزرگوں اور نوجوانوں کا قتل عام کیاجارہا ہے اور بلوچوں کو گرفتارکرکے جبری گمشدہ کرنے کا سلسلہ بدستورجاری ہے ۔ میرسلیمان داؤد نے کہاکہ اسلام کے نام پر بننے والے پاکستان میں مظلوم قوموں کی جان ومال اورعزت وآبرو عدم تحفظ کا شکار ہے ، جس طرح آپ 78 برسوں سے پاکستان کا حصہ ہے لیکن آپ کو آج بھی پاکستانی تسلیم نہیں کیاجاتا بلکہ مہاجرکہاجاتا ہے جبکہ برطانیہ آنے والے تارکین وطن کوچندبرسوں میں ہی برطانیہ کی شہریت مل جاتی ہے ۔ بلوچوں کی طرح مہاجروں کوبھی ماورائے عدالت قتل کیاجارہاہے اورانہیں جبری گمشدہ کیاجارہا ہے۔ مہاجر، بلوچ، پشتون، سندھی، سرائیکی، کشمیری، بلتستانی اور گلگتی عوام بھی ریاستی مظالم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں کیونکہ اب چوکیدارگھرکا مالک بن گیا ہے ، یہ چوکیدار پہلے پراپرٹی ڈیلر بنا،پھر صنعتکاربنا اور اب جاگیرداربھی بن گیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ آج دنیاکو خدشہ ہے کہ پاکستان کی ایٹمی ٹیکنالوجی د ہشت گردوں کے ہاتھ نہ لگ جائے،یہ تحقیقات کی جارہی ہیں کہ پاکستان نے کن کن ممالک کو ایٹمی ٹیکنالوجی بیچی ہیں، لیبیا پہلے ہی انکشاف کرچکاہے کہ پاکستان نے ایٹمی ٹیکنالوجی فروخت کی ہیں۔خان آف قلات نے جناب الطاف حسین کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے بلوچستان کے تاریخی حقائق پر مبنی کتاب لکھی ہے جس پر بلوچ عوام آپ سے دلی تشکر کااظہارکرتی ہے ۔ میں آپ سے کہتا ہوں کہ اپنے لوگوں کو میدان عمل میں لائیں ، مہاجراور بلوچ مل کر اپنے غصب شدہ حقوق چھین سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم 64 فیصد کے مالک ہیں ، بلوچ ، مہاجروں کے بھائی ہیں ہم مل کر ظالموں کے مقابل کھڑے ہوں اور اپنا حق چھین لیں کیونکہ حق مانگنے سے نہیں ملتے ، مانگنے سے صرف بھیک ملتی ہے ۔ ہمیں متحد ہوکر سرجوڑ کربیٹھنا چاہیے اور ایک دوسرے سے تعاون کرناچاہیے ۔ 
٭٭٭٭٭



2/24/2025 11:30:50 PM