Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کورنگی سیکٹر کے کارکن محمد حسن (عرف سلیم) کے بہیمانہ قتل پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


ایم کیوایم کورنگی سیکٹر کے کارکن محمد حسن (عرف سلیم) کے بہیمانہ قتل پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 10/26/2013
ایم کیوایم کورنگی سیکٹر کے کارکن محمد حسن (عرف سلیم) کے بہیمانہ قتل پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
سوچی سمجھی سازش کے تحت تسلسل کے ساتھ ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان اور ان کے اہل خانہ کو قتل و غارتگری کا نشانہ بنایا جا رہا ہے
شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود ذمہ داران و کارکنان کے قتل میں ملوث کسی ایک بھی دہشت گرد کو گرفتار نہیں کیا جاسکا
کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں اور قتل و غارتگری کے واقعات سے جاری ٹارگٹڈ آپریشن پر شک و شبہات اور تحفظات بڑھ رہے ہیں
محمد سلیم شہید کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا اور سوگوار لواحقین سے رابطہ کمیٹی کی تعزیت و ہمددی کا اظہار
صدر، وزیر اعظم، وفاقی وزیر داخلہ، گورنر سندھ محمد حسن کے بہیمانہ قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لیں، رابطہ کمیٹی
کراچی:۔۔26؍ اکتوبر 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کورنگی سیکٹریونٹ70کے کارکن محمدحسن عرف سلیم ولدعبدالقادرکوفائرنگ کرکے قتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور قتل کی المناک واردات کوایم کیوایم کے خلاف گھناؤنی سازش کاتسلسل اور شہر کا امن خراب کرنے کاحصہ قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان اوران کے اہل خانہ سمیت کراچی کے شہریوں کوتسلسل کے ساتھ قتل وغارتگری کا نشانہ بنایا جارہاہے ،گزشتہ چندروزکے دوران ایم کیوایم کے متعددذمہ داران وکارکنان اورکارکنان کے عزیز رشتے داروں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے تاہم شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود ذمہ داران وکارکنان کے قتل میں ملوث کسی ایک بھی دہشت گردکوگرفتارنہیں کیا جاسکے جس کے باعث ٹارگٹڈ آپریشن پرہمارے شک وشبہات اورتحفظات بڑھ رہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس سے قبل بھی اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم کے یونٹ انچارج اورسابق یوسی ناظم اکرم صدیقی سمیت متعدد ذمہ داران وکارکنان کوانتہائی بے دردی سے قتل کیا جاچکا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان اوران کے عزیزرشتہ داروں کوسرعام بے دردی سے قتل کیا جارہا ہے جبکہ دوسری طرف شہرمیں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف شروع کیے جانے والے ٹارگٹڈ آپریشن میں ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کو گرفتار کرکے انہیں عبرتناک تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے کورنگی سیکٹرکے کارکن محمدحسن شہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ محمدحسن شہیدکوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے۔ رابطہ کمیٹی نے صدرپاکستان ممنون حسن،وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی، گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ کورنگی سیکٹرکے کارکن محمدحسن کے بہیمانہ قتل کاسنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اورقتل کی واردات میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزادی جائے۔

12/28/2024 3:34:44 AM