Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سرکاری حراست میں تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے سبب شہید ہونے والے ایم کیوایم کے جوائنٹ یونٹ انچارج دلشاد احمد خان کو عزیز آباد کے شہداء قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا


سرکاری حراست میں تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے سبب شہید ہونے والے ایم کیوایم کے جوائنٹ یونٹ انچارج دلشاد احمد خان کو عزیز آباد کے شہداء قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
 Posted on: 10/28/2013
سرکاری حراست میں تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے سبب شہید ہونے والے ایم کیوایم کے جوائنٹ یونٹ انچارج دلشاد احمد خان کو عزیز آباد کے شہداء قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا 
چیف جسٹس شہر میں آپریشن کی سمت کو درست کرانے کیلئے ایکشن لیں ، سید امین الحق ،میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو 
کراچی ۔۔۔28، اکتوبر2013ء 
سرکاری حراست کے دوران انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے سبب شہید ہونے والے ایم کیوایم برنس روڈ سیکٹر یونٹ 23کے سابق جوائنٹ یونٹ انچارج دلشاد احمد خان کو عزیز آباد کے شہداء قبرستان میں ہزاروں سوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپرد خاک کردیا گیا ۔ شہید کی نما ز جنازہ پاکستان چوک پر واقع دکنی مسجد میں ادا کی گئی ۔ نما ز جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال ، رابطہ کمیٹی کے اراکین امین الحق ، عامر خان ، اسلم آفریدی ، خالد سلطان ، جاوید کاظمی ، حیدر عباس رضوی ، کیف الفوریٰ ، احمد سلیم صدیقی ، شاکر علی ، حق پرست ارکان قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین ،اقبال محمد علی ، رشید گوڈیل ، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن ،عبد الرؤف صدیقی عبد الحسیب ، محمد دلاور ، ریحان ظفر ، انور رضا ، عبد اللہ شیخ ، وسیم قریشی ، ارتضیٰ فاروقی ، عدنان احمد ، ایم کیوایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین ، ایم کیوایم برنس روڈ سیکٹر کمیٹی کے ارکان ، یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں اور شہید کے عزیز واقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ دریں اثناء دلشاد احمد خان شہید کی تدفین کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید امین الحق نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے کراچی میں قیام امن کیلئے آپریشن کی حمایت کی لیکن صد افسوس کہ شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کا رخ ایم کیوایم کی طرف موڑ دیا گیا ہے ، گزشتہ روز سرکاری حراست میں بہیمانہ تشدد کے نتیجے میں شہید ہونے والے دلشاد احمد خان کے واقعہ نے آپریشن پر ایم کیوایم کے تحفظات درست ثابت کردیئے ہیں اس سے قبل ایم کیوایم کے کارکن اجمل بیگ کو بھی ماورائے عدالت کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عید الاضحی کے موقع پر ایم کیوایم کے کارکنان گرفتار کئے گئے اور ایم کیوایم کو ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پر منظم طریقے سے نشانہ بنایاجارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے ہمیشہ افہام و تفہیم کی بات کی ہے اور انتشار کی بات نہیں کی ہے لیکن انتشار آپریشن کرنے والے اپنی جانبدارانہ روش سے پیدا کرنا چاہتے ہیں اس کے باوجود ہم یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ ایم کیوایم انتشار نہیں بلکہ پرامن سیاست کی قائل ہے اور اپنے خلاف تمام غیر قانونی ہتھکنڈوں کا جرات مندی ، ہمت اور حوصلہ سے سامنا کرے گی۔ سید امین الحق نے چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار محمد چوہدری سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے سابق جوائنٹ یونٹ انچارج دلشاد احمد خان کے ماورائے عدالت قتل اور 8کارکنان کو گرفتار کرنے کے بعد لاپتہ کئے جانے کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں اور آپریشن
کی سمت کو درست کرانے کیلئے سوموٹو ایکشن لیں۔














9/28/2024 4:15:58 AM