Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار محمد چوہدری سے سرکاری حراست میں تشدد سے ایم کیوایم کے کارکن دلشاد احمد خان کی شہادت اور 8کارکنان کو گرفتار کرنے کے بعد لاپتہ کرنے کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیں، حق پرست اراکین قومی اسمبلی


چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار محمد چوہدری سے سرکاری حراست میں تشدد سے ایم کیوایم کے کارکن دلشاد احمد خان کی شہادت اور 8کارکنان کو گرفتار کرنے کے بعد لاپتہ کرنے کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیں، حق پرست اراکین قومی اسمبلی
 Posted on: 10/28/2013
چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار محمد چوہدری سے سرکاری حراست میں تشدد سے ایم کیوایم کے کارکن دلشاد احمد خان کی شہادت اور 8کارکنان کو گرفتار کرنے کے بعد لاپتہ کرنے کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیں، حق پرست اراکین قومی اسمبلی 
دلشاد احمد خان کی شہادت اور 8کارکنان کو گرفتار کرنے کے بعد لاپتہ کئے جانے کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں 
انسانی حقوق کی ملکی و بین الاقوامی تنظیمیں سرکاری حراست میں ایم کیوایم کے کارکن دلشاد احمد خان کی شہادت کے واقعہ پر صدائے احتجاج بلند کریں ، ارکان قومی اسمبلی 
دلشاد احمد خان کی شہادت اور 8کارکنان کو گرفتار کرکے لاپتہ کردینے کے واقعات ثابت ہوگیا ہے کہ کراچی میں ہونے والے ٹارگٹڈ آپریشن کا اصل مقصد شہروہی تھا جس پر ایم کیوایم آپریشن شروع ہونے سے قبل تحفظات کا اظہار کرتی رہی، ارکان قومی اسمبلی 
کراچی ۔۔۔28، اکتوبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے ایم کیوایم برنس روڈ سیکٹر یونٹ 23کے سابق جوائنٹ یونٹ انچارج دلشاد احمد خان کی سرکاری حراست میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے باعث شہادت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا کہ دلشاد احمد خان کی شہادت کے المناک واقعہ نے ثابت کردیا ہے کہ ایم کیوایم کو نام نہاد جرائم پیشہ بھتہ خور دہشت گردوں کے خلاف شروع کئے گئے ٹارگٹڈ آپریشن کی آڑ میں حکومت سندھ کی جانب سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہا ہے اور ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے ادارے آئین ، قانون اور انصاف کی دھجیاں بکھیررہے ہیں ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم شہر کراچی کی نمائندہ جماعت ہے اور اسے عوام کا بھاری مینڈیٹ حاصل ہے ، ایم کیوایم نے کراچی میں قیام امن ، جرائم پیشہ بھتہ خوروں اور سماج دشمن عناصر کے خاتمے کیلئے آپریشن کی حمایت کی اور امید کی تھی کہ اب شہر کراچی کے عوام کو دہشت گردوں ، بھتہ خوروں اور جرائم پیشہ عناصر سے نجات مل جائے گی مگر شہر میں جب سے ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا گیا ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر غیر قانونی چھاپے مارے جارہے ہیں ،کارکنان کی بلاجواز گرفتاریاں کرکے انہیں سرکاری عقوبت خانوں میں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے ،جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہا ہے جبکہ ایم کیوایم کے 8کارکنان قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد اب تک لاپتہ ہے جبکہ ان کارکنان کی گرفتاریوں کے گواہ اہل علاقہ بھی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ شہر میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران جس طرح سے منتخب نمائندوں پر جھوٹے الزامات عائد کئے گئے ، ان کی گرفتاری کی گئی ، مہاجر ری پبلکن آرمی کے شوشے چھوڑے گئے اس سے واضح ہوتا ہے کہ کراچی میں ہونے والا ٹارگٹڈ آپریشن کا اصل مقصد شہر کو جرائم پیشہ دہشت گردوں، بھتہ خوروں سے پاک کرنا ہرگز نہیں تھا بلکہ اس آپریشن کا مقصد وہی تھا جس پر ایم کیوایم آپریشن شروع ہونے سے قبل تحفظات کا اظہار کرتی رہی ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم برنس روڈ سیکٹر یونٹ 23کے کارکن دلشاد احمد خان کی سرکاری حراست کے دوران انسانیت سوز تشدد سے شہادت کا واقعہ ماورائے عدالت قتل ہے اور ایم کیوایم آپریشن کے دوران جاری ناانصافی اور غیر قانونی حربوں کے خلاف اپنی پرامن، آئینی و قانونی جدوجہد جاری رکھے گی اور ایم کیوایم مخالف قوتوں کو ایک بار پھر باآور کرادے گی کہ کوئی بھی اوچھا اور ظالمانہ ہتھکنڈہ ایم کیوایم اور اس کے کارکنان کو حق پرستانہ جدوجہد سے ہرگز باز نہیں رکھ سکتا ہے ۔ انہوں نے عوام و کارکنان سے اپیل کی کہ وہ سرکاری حراست میں تشدد کے باعث دلشاد احمد خان کی شہادت پر صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران غیر قانونی اور غیر آئینی حربوں اور ناانصافیوں پر ہرگز مایوسی کا شکار نہ ہوں ۔ انہوں نے انسانی حقوق کی ملکی و بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ سرکاری حراست میں ایم کیوایم کے کارکن دلشاد احمد خان کی شہادت کے واقعہ پر صدائے احتجاج بلند کریں اور ٹارگٹڈ آپریشن کی آڑ میں ایم کیوایم کے سیاسی اور جمہوری حقوق پامال کرنے کے عمل سے دنیا بھر کو آگاہ کریں ۔ انہوں نے دلشاد احمد خان شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے ۔حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار محمد چوہدری سے اپیل کی کہ وہ سرکاری حراست میں تشدد سے ایم کیوایم کے کارکن دلشاد احمد خان کی شہادت اور 8کارکنان کو گرفتار کرنے کے بعد لاپتہ کرنے کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیں ، کراچی آپریشن کے دوران غیر قانونی اور غیر آئینی ہتھکنڈے استعمال کرکے ایم کیوایم کے جمہوری اور سیاسی حقوق پامال کرنے کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے اور ایم کیوایم کے آٹھ لاپتہ کارکنان کو فی الفور بازیاب کرانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ 



9/28/2024 4:13:26 AM