ایم کیوایم کورنگی سیکٹر کے کارکن محمد حسن کی شہادت پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن:۔۔26؍ اکتوبر 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کورنگی سیکٹریونٹ70کے کارکن محمدحسن کی المناک شہادت پرگہرے رنج وغم اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے محمدحسن شہید کے سوگوار لواحقین دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہا کہ محمد حسن کی المناک شہادت کے افسوسناک واقعے پرمجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ محمدحسین شہیدکواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطا کرے۔(آمین)