ANPکوئٹہ کے سابق صوبائی صدر عبد الظاہر کانسی کے اغواء کاروں کو گرفتار کیا جائے، رکن رابطہ کمیٹی یوسف شاہوانی
عبد الظاہر کانسی کے اہلخانہ سے ملاقات، ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے اظہار ہمدردی
کوئٹہ:۔۔ 26؍ اکتوبر 2013ء
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن و حق پرست رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی نے ANPکوئٹہ کے سابق صوبائی صدر عبدالظاہر کانسی کے اغواء کئے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اوران کے گھر جاکر اہلخانہ سے ملاقات کی ۔ یوسف شاہوانی نے عبدالظاہر کے اہلخانہ سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے عبد الظاہر کے اغواء ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ANPکے رہنماء عبدالظاہر کانسی کو فی الفور بازیاب کرایا جائے اور اس واقعہ میں ملوث اغواء کاروں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن سلیم اختر ایڈوکیٹ اور کوئٹہ زونل کمیٹی کے اراکین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔