Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
ایم کیو ایم کے وفد کی صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1284ویں عرس کے موقع پر درگاہ پر حاضری
صوفی بزرگ حضرت سید عبداللہ شاہ غازی ؒ کے 1284ویں عرس کے موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے جمعہ کے روز مزار پر حاضری دی اور متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے چادر چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ 
Read More    Posted on: 17 Oct 2014
سندھ میں سرکاری ملازمتوں میں مہاجروں کو نظر انداز کرنا انہیں دیوار سے لگانے کا متعصبانہ عمل ہے اورمہاجروں کے کھلے معاشی قتل کے مترادف ہے، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے صوبہ سندھ میں سرکاری ملازمتوں میں مہاجروں کے ساتھ تعصب برتنے اور انہیں بنیادی حق سے محروم رکھنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ حالیہ دنوں سندھ میں محکمہ پولیس ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر محکمہ جات میں بڑی تعداد میں نوکریاں دی جارہی ہیں لیکن ان نوکریوں کے حصول میں مہاجروں کے ساتھ تعصب کا عمل مسلسل بڑھتا جارہا ہے 
Read More    Posted on: 17 Oct 2014
ایم کیوایم ڈیفنس کلفٹن ریزیڈنٹس کمیٹی اور کونسل آف پروفیشنلز کی جانب سے ڈی سی آر سی لان کلفٹن میں ’’نئے انتظامی یونٹس کی ضرورت؟‘‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا
ایم کیو ایم ڈیفنس کلفٹن ریزیڈنٹس کمیٹی اور کونسل آف پروفیشنلز کے زیراہتمام جمعرات کی شام کی ڈی سی آرسی لان کلفٹن میں ’’نئے انتظامی یونٹس کی ضرورت کیوں؟‘‘کے عنوان سے سیمینارکاانعقاکیاگیا۔منعقدہ سیمینارمیں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے معروف دانشور، ادیب، کالم نگار، قلمکار ، صحافی ،شعراء،پروفیسرز، ڈاکٹرز، انجینئرز، پروفیسرز،بزنس کمیونٹی، فنکاروں، کھلاڑیوں اور کلفٹن اورڈیفنس کے رہائشیوں سمیت مختلف شعبہ جات سے وابستہ افرادنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سیمینارمیں
Read More    Posted on: 16 Oct 2014
پاکستان کے سیاسی، معاشی، انتظامی اور سماجی مسائل کا حل انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کے قیام میں ہے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
ڈیفنس کلفٹن ریزیڈنٹس کمیٹی (DCRC) اورکونسل آف پروفیشنل (COP)کے تحت نئے انتظامی یونٹس کی ضرورت کے موضوع پرجمعرات کو ہونے والے ایک سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ ملک کی ترقی وخوشحال اورسا لمیت کے لئے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیرہے ۔متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطا ف حسین نے اس موضوع پرایک مکالمہ کاآغازکردیاہے جس پرسنجیدگی سے بات کرنے کی ضرورت ہے ۔مقررین نے کہاکہ پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کوانتظامی حوالوں سے دیکھنے کے بجائے جذباتی بنیادوں پرمتنازعہ بنایا جارہا ہے۔ سیمینار سے رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹرمحمدفاروق ستار،ممتازصحافی،ادیب اورشاعرمحمودشام، ممتازصحافی کالم نگار و اینکرپرسن آغامسعود،مصنف وصنعتکارخلیل احمدنینی تال والا،سندھ اسمبلی 
Read More    Posted on: 16 Oct 2014
نئے انتظامی یونٹس کاقیام وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے انکارنہیں کیاجاسکتا۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان میں نئے انتظامی یونٹس کاقیام وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے اب انکارنہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے یہ بات آج ڈیفنس اینڈ کلفٹن ریزیڈینٹس کمیٹی کے زیراہتمام منعقد کئے جانے والے سیمینار سے فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ 
Read More    Posted on: 16 Oct 2014
ملک میں انتظامی بنیادوں پر نئے یونٹس کا قیام فی الفور عمل میں لایاجائے ، گلفراز خان خٹک
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک نے کہا ہے کہ ملک میں انتظامی بنیادوں پر نئے یونٹس کا قیام فی الفور عمل میں لایاجائے اور جو نام نہاد قوم پرست اور سیاسی ومذہبی جماعتیں نئے انتظامی یونٹس کے قیام پر واویلا مچا رہی ہیں وہ ملک میں قومی یکجہتی کے فروغ کی مخالف ہیں۔ 
Read More    Posted on: 16 Oct 2014
شہید ملت خان لیاقت علی خان کی 63ویں برسی کے موقع پرایم کیو ایم کے وفد کی مزارپر حاضری و فاتحہ خوانی
ایم کیو ایم کے وفد نے جمعرات کو پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہید ملت خان لیاقت علی خان کی 63ویں برسی کے موقع پر قائد اعظم کے مزار سے ملحق خان لیاقت علی خان کے مزار پر حاضری دی اور متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی اورشہید خان لیاقت علی خان سمیت ر تحریک آزادی پاکستان کے شہداء کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی ۔ 
Read More    Posted on: 16 Oct 2014
شہید ملت خان لیاقت علی خان کے قتل سمیت مہاجروں پر کئے جانے والے مظالم ، قتل و غارتگری کے واقعات اور سانحات کی تحقیقات کرکے اصل حقائق سے ملک بھر کے عوام کو آگاہ کرنا وقت کی ضرورت ہے ، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہید ملت نواب خان لیاقت علی خان کے قتل کے اصل اسباب پر آج تک پردہ پڑا ہوا ہے اور اگر پاکستان کے حکمرانوں کو ملک کی صحیح سمت اور ترقی کی منازل متعین کرنی ہے تو خان لیاقت علی خان کے قتل سمیت مہاجروں پر کئے جانے والے مظالم ، قتل و غارتگری کے واقعات اور سانحات کی تحقیقات کرکے اصل حقائق سے ملک بھر کے عوام کو آگاہ کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔ 
Read More    Posted on: 16 Oct 2014
ایم کیوایم حیدرآباد زون سیکٹرڈی کے کارکن سیدمجتبیٰ حسن کی المناک شہادت پرایم کیوایم کے قائدالطا ف حسین کااظہارمذمت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم حیدرآباد زون سیکٹرڈی کے کارکن سیدمجتبیٰ حسن کے المناک شہادت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے 
Read More    Posted on: 15 Oct 2014
حیدرآباد میں ایم کیوایم کے کارکن سید مجتبیٰ حسن کو مسلح دہشت گردوں نے اس وقت نشانہ بنا کر گولیاں ماریں جب وہ موٹرسائیکل پر اپنے تین چھوٹے بچوں کے ساتھ دودھ لینے جارہے تھے
بدھ کی شب حیدرآبادمیں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہیدہونے والے ایم کیوایم کے کارکن سیدمجتبیٰ حسن شہید کواسٹیشن روڈ پر مسلح دہشت گردوں نے اس وقت باقاعدہ نشانہ بنا کر گولیاں ماریں جب وہ موٹرسائیکل پر اپنے تین چھوٹے بچوں کے ساتھ دودھ لینے جارہے تھے۔ سید مجتبیٰ حسن شہید کو تین گولیاں لگیں، فائرنگ کے باعث حسن علی کی موٹرسائیکل بھی الٹ گئی جس سے موٹرسائیکل پر سوار سید مجتبیٰ حسن کے 
Read More    Posted on: 15 Oct 2014

Urdu News Archive