Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حضرت امام حسینؓ اوراہل بیت کی لازوال قربانی تمام انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ الطاف حسین


حضرت امام حسینؓ اوراہل بیت کی لازوال قربانی تمام انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 12/12/2014
حضرت امام حسینؓ اوراہل بیت کی لازوال قربانی تمام انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ الطاف حسین
سیدالشہداحضرت امام حسینؓ اورشہدائے کربلاکے چہلم کے موقع پر بیان
شہدائے کربلا نے اپنے لہوسے حق پرستی اورتسلیم ورضاکی ایسی تاریخ رقم کی ہے جورہتی دنیا تک حق کی راہ پرچلنے والوں کیلئے مشعل راہ کی حیثیت سے زندہ رہے گی۔ الطا ف حسین
تمام فقہوں اورمسالک سے تعلق رکھنے والے عوام فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھیں۔ الطاف حسین
ایم کیوایم کی علماء کمیٹی کے ارکان چہلم کے موقع پرنکالے جانے والے جلوسوں میں بھرپورتعدادمیں شرکت کریں
لندن۔۔۔ 12 دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ حضرت امام حسینؓ اوراہل بیت کی لازوال قربانی تمام انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ سیدالشہداحضرت امام حسینؓ اورشہدائے کربلاکے چہلم کے موقع پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ شہدائے کربلا نے میدان کربلامیں اپنے لہوسے حق پرستی اورتسلیم ورضاکی ایسی تاریخ رقم کی ہے جورہتی دنیاتک حق کی راہ پرچلنے والوں کیلئے مشعل راہ کی حیثیت سے زندہ رہے گی۔ جناب الطا ف حسین نے چہلم کے موقع پر تمام فقہوں اورمسالک سے تعلق رکھنے والے عوام سے اپیل کی کہ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھیں، اتحادویکجہتی کامظاہرہ کریں۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی علماء کمیٹی کوبھی ہدایت کی کہ وہ چہلم کے موقع پرنکالے جانے والے جلوسوں میں بھرپورتعدادمیں شرکت کریں اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی اوراتحادویکجہتی کے فروغ کے سلسلے میں اپنابھرپورکرداراداکریں۔ 


9/30/2024 4:24:18 AM