Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا چہلم امام حسینؓ اور شہداء کر بلا کے جلوسوں کو بہترین سیکورٹی اور انتظامی امور کی انجام دہی پر رینجرز، پولیس ، انتظامیہ، ایم کیوا یم کے ذمہ داران، حق پرست اراکین اسمبلی اور عوام کو زبردست خراج تحسین اور شاباش

 Posted on: 12/13/2014

اگر اسی طرح تمام قوم متحد و منظم ہوکر ایک دوسرے کے فرقوں اور عقائد کا احترام کرے گی تو یقیناًپاکستان ایک روز انتہاء پسندی اور دہشتگرد ی کی عفریت سے پاک ہو جائے گا، الطاف حسین
ملک بھر میں چہلم امام حسینؓ اور شہداء کربلاکے جلوس بخیر و عافیت اختتام پزیر ہونے پر عوام کو سجدہ شکر ادا کرنا چاہئے ، الطاف حسین
لندن ۔۔۔13دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ملک بھر میں چہلم کے جلوسوں کیلئے بہترین انتظامات اور فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے پر رینجرز،پولیس ، مقامی انتظامیہ ، اسکاؤٹس کے رضاکاران بالخصوص ایم کیوایم کے سیکٹرز ، یونٹس کے ذمہ داران ، حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، جلو س میں طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے موجود خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاران اور ملک بھر کے عوام کو شاباش اور زبر دست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں چہلم امام حسینؓ اور شہداء کربلاکے جلوس بخیر و عافیت اپنی منزل پر اختتام پذیر ہوئے جس پر عوام کو خدا کے آگے سجدہ شکر ادا کرنا چاہئے ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ انتظامیہ اور عوام نے ملک کے کونے کونے میں تمام ترمشکلات اور خطرات کے باوجود جس جواں مردی اور جرأت سے چہلم کے جلوسوں کی نگرانی اور انتظامی امور سر انجام دئیے ہیں اس پر وہ پوری قوم کی جانب سے خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ اگر اسی طرح تمام قوم متحد و منظم ہوکر ایک دوسرے کے مسالک و عقائد کا احترام کرے گی تو یقیناًپاکستان ایک روز انتہاء پسندی اور دہشتگردی سمیت مذہبی منافرت کے تمام عفریتوں سے پاک ہو جائے گا۔

9/30/2024 4:26:15 AM