میں تمام انسانیت دوست عوام خصوصاً پاکستان اورتمام اوورسیزیونٹوں سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے کارکنوں، ہمدردوں، ماؤں،بہنوں،بزرگوں اور نوجوانوں سے پرزوراپیل کرتا ہوں کہ وہ ایم کیوایم کے سینئر تحریکی ساتھی اورایم کیوایم امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن محمد نظام الدین کی صحتیابی کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعاکریں۔ نظام الدین بھائی کا چندروزقبل پھیپھڑوں کا کامیاب آپریشن ہواہے لیکن وہ آپریشن کے بعد سے وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ہیں اوراس وقت وینٹی لیٹر پرہیں۔ میں بھی نظام بھائی کے لئے دعا کررہا ہوں اورآپ سب بھی دعاکریں کہ اللہ تعالیٰ نظام بھائی کوشفائے کاملہ عطافرمائے اورانہیں مکمل صحتیاب کرے۔ آمین ثمہ آمین
الطاف حسین