Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزیراعظم پاکستان کی جانب سے ملک بھرمیں بجلی کے نرخوں میں کمی کے اعلان کے باوجودکے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق صارفین پرلاگونہ کئے جانے پرایم کیوا یم رابطہ کمٹی کااظہارمذمت


وزیراعظم پاکستان کی جانب سے ملک بھرمیں بجلی کے نرخوں میں کمی کے اعلان کے باوجودکے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق صارفین پرلاگونہ کئے جانے پرایم کیوا یم رابطہ کمٹی کااظہارمذمت
 Posted on: 12/13/2014
وزیراعظم پاکستان کی جانب سے ملک بھرمیں بجلی کے نرخوں میں کمی کے اعلان کے باوجودکے الیکٹرک کی جانب سے
بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق صارفین پرلاگونہ کئے جانے پرایم کیوا یم رابطہ کمٹی کااظہارمذمت
کیاکراچی پاکستان کاحصہ نہیں جواس کے شہریوں کوبجلی کے نرخوں میں کمی کے اطلاق سے لاتعلق قراردیاجارہاہے؟
کراچی کے شہری پہلے ہی ملک کی سب سے مہنگی ترین بجلی استعمال کرنے پرمجبورہیں اورتمام تر
مالی مشکلات کے باوجودہرماہ باقاعدگی سے بجلی کے بھاری بل جمع کروارہے ہیں
کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں کمی کااطلاق کراچی کے شہریوں پرلاگونہ کرناکھلی کراچی دشمنی ہے
کے الیکٹرک انتظامیہ کی ہٹ دھرمی اور نااہلی کے سبب کراچی کے شہریوں کو12سے14گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کاسامناہے جبکہ
طویل لوڈشیڈنگ کے باوجودشہریوں کوہرماہ اضافی اوراووربلنگ کی مدمیں ہزاروں روپے کے بھاری بل ارسال کیے جارہے ہیں
کے الیکٹرک کی متعصب انتظامیہ اپناقبلہ درست کرلے اوروزیراعظم کے احکامات کے مطابق بجلی کے نرخوں میں کمی کااعلان کرے
وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف،وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف Kالیکٹرک کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں کمی کے اطلاق کوکراچی کے صارفین پرلاگو کرنے سے انکارکانوٹس لیں اورکراچی کے شہریوں کوبجلی کے نرخوں میں کمی کافائدہ پہنچانے میں اپناکرداراداکریں،رابطہ کمیٹی
کراچی:۔۔۔ 13دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے عالمی سطح پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے پیش نظروزیراعظم پاکستان کی جانب سے ملک بھرمیں بجلی کے نرخوں میں کمی کے واضح اعلان کے باوجودکے الیکٹرک ترجمان کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق Kالیکٹرک صارفین پرلاکونہ کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے کراچی کے غریب شہریوں کے ساتھ سراسرناانصافی اورکھلی کراچی دشمنی قراردیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے اپنے حالیہ خطاب میں ملک بھر میں بجلی کے نرخوں میں2روپے32پیسے فی یونٹ کمی کااعلان کیاتھا تاہم Kالیکٹرک کی متعصب انتظامیہ وزیر اعظم کے اعلان کے برعکس ہٹ دھرمی کامظاہرہ کرتے ہوئے اعلان کررہی ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کااطلاق Kالیکٹرک صارفین پرلاگونہیں ہوگا۔رابطہ کمیٹی نے سوال کیا کہ کیاکراچی پاکستان کاحصہ نہیں جواس کے شہریوں کو بجلی کے نرخوں میں کمی کے اطلاق سے لا تعلق قراردیاجارہاہے؟ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جب بجلی کے نرخوں میں اضافے کااطلاق کراچی کے شہریوں پرلاگوکیاجاسکتاہے توکمی کے اطلاق سے لاتعلق قراردینا سراسر کراچی دشمنی ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب کے الیکٹرک انتظامیہ کی ہٹ دھرمی اور نااہلی کے سبب کراچی کے شہریوں کو12سے14گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کاسامناہے جبکہ طویل لوڈشیڈنگ کے باوجودشہریوں کوہرماہ اضافی اوراووربلنگ کی مدمیں ہزاروں روپے کے بھاری بل ارسال کیے جارہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی کے شہری پہلے ہی ملک کی سب سے مہنگی ترین بجلی استعمال کرنے پرمجبورہیں اورتمام ترمالی مشکلات کے باوجودہرماہ باقاعدگی سے بجلی کے بھاری بل جمع کروارہے ہیں ایسے میں حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں کمی سے کراچی کے غریب شہریوں کوبجلی میں کمی کے ثمرات سے محروم رکھناسراسرناانصافی اورکھلی کراچی دشمنی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے کے الیکٹرک انتظامیہ کوخبردارکرتے ہوئے کہاکہ وہ اپناقبلہ درست کرلے اوروزیراعظم کے احکامات مطابق کراچی میں بجلی کے نرخوں میں کمی کااعلان کرے۔رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف،وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف سے مطالبہ کیاکہ Kالیکٹرک کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں کمی کے اطلاق کوکراچی کے صارفین پرلاگو کرنے سے انکارکانوٹس لیاجائے اورکراچی کے شہریوں کوبجلی کے نرخوں میں کمی کافائدہ پہنچانے میں اپناکرداراداکریں۔

9/30/2024 4:21:21 AM