Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
قائد تحریک نے پیپلزپارٹی کی حکومت کے ایم کیوایم دشمن ہتھکنڈوں کو بے نقاب کرکے عوام کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔ ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے قائم مقام کنوینرندیم نصرت نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین نے آج پیپلز پارٹی کی حکومت کے ایم کیوایم دشمن ہتھکنڈوں کوبے نقاب کرکے عوام کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ قائدتحریک نے آج اپنے ایک تازہ ترین اوراہم بیان میں ایم کیوایم کے تمام ذمہ داروں، کارکنوں اورعوام کومخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ پیپلزپارٹی ایم کیوایم کے وجودکوختم کرنے کیلئے ایک مرتبہ پھرغیرآئینی وغیرقانونی اوراوچھے ہتھکنڈوں پراترآئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں سے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کامیاب ہوئی ہے،پیپلزپارٹی ابھی
Read More    Posted on: 11 Jan 2016
جامعہ اردو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سپریٹنڈینٹ فیصل جاوید کو نقل کی روک تھام پر تشدد کا نشانہ بنانے پر اے پی ایم ایس او کا اظہار مذمت
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین سرفراز احمد صدیقی اراکین کابینہ نے گزشتہ دنوں جامعہ اردو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سپریٹنڈینٹ فیصل جاویدکو نقل کی روک تھام پر ایک طلبہ تنظیم کے غنڈہ عناصر کے تشدد کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں اساتذہ کرام کی عزت و احترام اولین فرائض میں شامل ہوتا ہے اور نقل جیسا عمل کسی بھی معاشرے کے نوجوانوں کے لئے فائدہ مند نہیں بلکہ قوموں کی 
Read More    Posted on: 11 Jan 2016
شہر میں ٹریفک پولیس اور اس کے پرائیویٹ کنٹریکٹر کی جانب سے شہریوں پر تشدد کے واقعات پر حق پرست ارکان سندھ اسمبلی کا اظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین سندھ اسمبلی نے شہر میں ٹریفک پولیس اور اس کے پرائیویٹ کنٹریکٹر کی جانب سے شہریوں پر تشدد کے واقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا کہ شہریوں پر تشدد کے واقعات ٹریفک پولیس اور اس کے پرائیویٹ کنٹریکٹر کی کھلی غنڈہ گردی ہے ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ شہر میں ایک ہی دن میں شہریوں پر ٹریفک پولیس اور اس کے پرائیویٹ کنٹریکٹر کی جانب سے تشد د کے واقعات رونما ہونے سے واضح ہوگیا ہے کہ
Read More    Posted on: 11 Jan 2016
سابق ڈپٹی کنوینر اور شعبہ اطلاعات کے ایڈیٹر انچیف انجینئر ناصر جمال کی والدہ محترمہ کا سوئم
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سابق ڈپٹی کنوینر اور شعبہ اطلاعات کے ایڈیٹر انچیف انجینئر ناصر جمال کی والدہ محترمہ کا سوئم آج ان کی رہائشگاہ واقع نارتھ کراچی میں ہوا جس میں مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی ۔ سوئم کے اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان، ڈپٹی کنوینر کہف الوریٰ،
Read More    Posted on: 11 Jan 2016
دنیا بھر میں خانہ جنگی اور بغاوتیں ہورہی ہیں، دنیا تیسری عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں خانہ جنگی اوربغاوتیں ہورہی ہیں،دنیا تیسری عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے لہٰذا اس صورتحال میں ہمیں نہایت ہوشمندی اوردانشمندی سے کام لیتے ہوئے قومی مفادمیں فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے یہ بات آج لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں ایم کیوایم کے نومنتخب نمائندوں کے ایک بڑے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایم کیوایم کے نامزدمیئر، ڈپٹی میئر،یوسی چیئرمینز،وائس چیئرمینز،کونسلرز، حق پرست سینیٹرز، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، رابطہ کمیٹی اور تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داروں نے شرکت کی۔ اجلاس سے اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ
تصاویر
Read More    Posted on: 10 Jan 2016
مخصوص نشستوں اور مئیر ڈپٹی مئیر زکے انتخابات میں تاخیر سے پیپلز پارٹی کو دھاندلی کا موقع دیا جارہاہے،ڈاکٹر محمد فاروق ستار
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات کے ابتدائی تین مرحلوں کے بعد مخصوص نشستوں اور مئیر ڈپٹی مئیر زکے انتخابات میں تاخیر کے ذریعے پیپلز پارٹی کو دھاندلی کا موقع دیا جارہاہے اور عوامی مسائل کے حل میں تاخیر کی سازشیں کی جارہی ہیں،بلدیاتی حکومت صرف کاغذوں تک محدود ہے اگریکم جنوری سے مقامی حکومتوں کا کا م شروع ہوگیا ہوتا تو عوام کے مسائل کا حل اور وسائل کا صحیح استعمال بھی شروع ہوچکا ہوتا
Read More    Posted on: 10 Jan 2016
اظفر رضوی نے ملک میں ایک آزاد اور ترقی پسند معاشرے کی تشکیل کیلئے درس و تدریس کا سہارا لیا، حق پرست سینیٹر محترمہ نسرین جلیل
متحدہ قومی موومنٹ کی سینیٹر محترمہ نسرین جلیل نے کہا ہے کہ اظفر رضوی شہید نے ملک میں ایک آزاد اور ترقی پسند معاشرے کی تشکیل کیلئے درس و تدریس کا سہارا لیا ، تقریری مقابلے کروائے جن میں مدارس کے طلباء بھی شریک ہوتے تھے تاکہ گفت و شنید کے ذریعے ذہنوں کو کھلا جاسکے ۔
Read More    Posted on: 10 Jan 2016
ایم کیوایم کے قائم مقام کنوینر ندیم نصرت کی صدارت میں رابطہ کمیٹی لندن اورپاکستان کا مشترکہ اجلاس
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی لندن اورپاکستان کاایک مشترکہ اجلاس آج قائم مقام کنوینر ندیم نصرت کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں سینئرڈپٹی کنوینر ڈاکٹرفاروق ستار، ڈپٹی کنوینرزکہف الوریٰ اورشاہدپاشا بھی موجودتھے۔اجلاس میں مختلف تنظیمی،سیاسی اورعوامی مسائل سے متعلق امورپر تفصیلی غوروخوص کیا گیا
Read More    Posted on: 09 Jan 2016
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سابق ڈپٹی کنوینر اور شعبہ اطلاعات کے ایڈیٹر انچیف انجینئر ناصر جمال کی والدہ کی نمازجنازہ مسجدِ قباء میں ادا کردی گئی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سابق ڈپٹی کنوینر اور شعبہ اطلاعات کے ایڈیٹر انچیف انجینئر ناصر جمال کی والدہ نفیسہ خاتون کی نمازجنازہ بعد نمازِ ظہرمسجدِ قباء میں ادا کردی گئی نماز جنازہ میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر کہف الواریٰ ،سیدشاہدپاشا،اراکین رابطہ کمیٹی ،سی ای سی کے اراکین ،شعبہ جات کے ارکان ،اراکینِ اسمبلی ،سیکٹر ،یونٹ کے ذمہ داران وکارکنان، علاقہ مکین اورمرحومہ کے عزیز واقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی
Read More    Posted on: 09 Jan 2016
شعبہ اطلا عات کے ایڈیٹرانچیف انجینئرنا صر جما ل کی والدہ کے انتقال پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہا ر تعزیت
متحد ہ قومی مو ومنٹ کی را بطہ کمیٹی کے سابق ڈپٹی کنوینراور شعبہ اطلا عات کے ایڈیٹر انچیف انجینئر نا صر جما ل کی والد ہ نفیسہ خاتون کا دل کا دورہ پڑہنے کے باعث انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہا ر کیا 
Read More    Posted on: 09 Jan 2016

Urdu News Archive