Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے جناب الطاف حسین کی تقاریر، تصاویر اور بیانات کی نشرواشاعت پر پابندی کے خلاف علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں بھرپور تعداد میں شرکت پر کارکنان، ہمدردوں اور عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا
تصاویر
متحدہ قومی مومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تقاریر، تصاویر اور بیانات کی نشرواشاعت پر مکمل پابندی کے خلاف کراچی پریس کلب کے سامنے لگائے گئے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں بھرپور تعداد میں شرکت کرنے والے کارکنان، ہمدردوں اور عوام کا بے حد شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ 
Read More    Posted on: 23 Feb 2016
جناب الطاف حسین نے ملک کے جاگیردارانہ، وڈیرانہ نظام اور موروثی سیاست کو چیلنج کیا ہے۔ محمد طاہر کھوکر
آزاد کشمیر اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر محمد طاہر کھوکھرنے کہا کہ جناب الطا ف حسین ملک کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے ملک کے جاگیردارانہ، وڈیرانہ نظام اور موروثی سیاست کو چیلنج کرتے ہوئے غریب و متوسط طبقے کے نوجوانوں کو ملک کے منتخب ایوانوں میں بھیجا اور اسی وجہ سے ملک پر قابض دو فیصد استحصالی طبقہ ان کی آواز اور فلسفہ سے خوف ہوتے ہوئے ان کی آواز، تصویر اور بیانات پر پابندی لگا کر یہ کوشش کی جارہی ہے 
Read More    Posted on: 23 Feb 2016
قائد تحریک الطاف حسین کی تقاریر و بیانات کی نشر و اشاعت پر عائد پابندی کے خلاف پنجاب میں احتجاجی بھوک ہڑتال اور مظاہروں کا پروگرام فی الحال ملتوی کردیا گیا ہے۔ رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہاہے کہ قائدتحریک الطاف حسین کی تقاریروبیانات کی نشرواشاعت پر عائد پابندی کے خلاف پنجاب میں احتجاجی بھوک ہڑتال اورمظاہروں کا پروگرام فی الحال ملتوی کردیاگیاہے۔ پنجاب میں احتجاجی بھوک ہڑتال اور مظاہروں کے پروگرام کی ری شیڈولنگ کی جارہی ہے ۔ ری شیڈولنگ ہوتے ہی پنجاب میں احتجاجی پروگرام کے شیڈول کااعلان کردیاجائے گا۔ 
Read More    Posted on: 23 Feb 2016
قائد تحریک جناب الطا ف حسین پر عائد پابندی فی الفور ختم کی جائے اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں، عامر خان
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینرعامرخان نے عالیٰ عدلیہ سے مطالبہ کیاہے کہ الطا ف حسین پرعائد پابندی فی الفور ختم کی جائے اورانصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں اورہماراموقف بھی سناجائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کے باہر ایم کیوایم کی چارروزہ بھوک ہڑتال کے اختتام کے موقع پرمیڈیا کے نمائندوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ عامرخان نے کہا کہ ایم کیوایم 23فروری کوپنجاب کے شہررحیم یارخان،ملتان اور راولپنڈی میں بھوک ہڑتال کی جائے گی اور24فروری کولاہور،فیصل آباد اور25 فروری کوحق پرست نمائندے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ اس کے بعدبھی ہماری موقف کی سنوائی نہیں ہوئی تو رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیگی۔انہوں نے بھوک ہڑتال میں بیٹھے
تصاویر
Read More    Posted on: 22 Feb 2016
ہمارے نزدیک اظہارِ رائے کی آزادی سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے ، ایڈیٹر روزنامہ جنگ مدثر مرزا
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین کی تحریر ، تقریر اور تصویر پر عائدپابندی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر جاری علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کے چوتھے اور آخری روزبھی رات گیارہ بجے تک جاری رہااس دوران آنے والوں میں ٹی وی اسٹیج اورفلم سے وابستہ معروف اداکارجاویدشیخ ،روزنامہ جنگ کے ایڈیٹر مدثر مرزا کی سر براہی میں وفد،پاکستان فیڈرل یونین آف جنرنلسٹ کے جنرل سیکرٹری خورشید عباسی ، معروف گلوکارارشد محمود ،کوریوگرافر ارشد رانا اور مراد علی مراد، ڈس ایبل
تصاویر
Read More    Posted on: 22 Feb 2016
قائد تحریک الطاف حسین کی تحریر ،تقریر اور تصویر پر عائد غیر جمہوری پابندی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر متحدہ قومی موومنٹ کی علامتی بھوک ہڑتال چوتھے اور آخری روز بھی جوش و خروش کے ساتھ شروع کردی گئی
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تحریر ، تقریر اورتصویر پرعائد غیر جمہوری اور غیر آئینی پابندی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر متحدہ قومی موومنٹ کی علامتی بھوک ہڑتال چوتھے اور آخری روز بھی جوش و خروش اورجذبے کے ساتھ شروع کردی گئی
تصاویر
وڈیو 
Read More    Posted on: 22 Feb 2016
بھوک ہڑتال پربیٹھے تمام کارکنان جدوجہدِآزادی رائے کے کارکن ہیں اورہم ان کے سہولت کار ہیں،آئی ایچ خانزادہ
کراچی پریس کلب کے صدرآئی ایچ خانزادہ،فضل جمالی اورپریس کلب کے سابق صدرامتیازخان فرحان کی سربراہی میں پریس کلب کی باڈی کے وفد نے ایم کیوایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ کادورہ کیااورالطاف حسین کی زبان بندی اوران کی تصویرپرعائدپابندی کوغیرجموری اورغیرفطری عمل قراردیتے ہوئے اس کی شدیدمذمت کی 
Read More    Posted on: 22 Feb 2016
ساؤتھ ایشاء فری میڈیاایسوسی ایشن (سیفما) کے چیئرمین عامرمحمودکا کراچی پریس کلب کے باہرایم کیوایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ کادورہ

ساؤتھ ایشاء فری میڈیاایسوسی ایشن (سیفما) کے چیئرمین عامرمحمودنے کراچی پریس کلب کے باہرایم کیوایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ کادورہ کیااوررابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی اورمتحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین کی تحریر ، تقریر اور تصویر پر عائد غیر جمہوری اور غیر آئینی پابندی کے خلاف بھوک ہڑتال پربیٹھے ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنان سے یکجہتی کااظہارکیا۔
Read More    Posted on: 22 Feb 2016
ملک کو دہشت گردوں ، کرپشن اور دو بڑی جماعتوں کی اقربا پروری اور لوٹ مار سے بچانا ہے تو فوراًالطاف حسین پر لگائی گئی پابندی اٹھا لی جائے، نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے شہر کراچی کے نامزد حق پرست میئر وسیم اختر نے کہاہے کہ جناب الطا ف حسین ملک کے واحد لیڈرہیں جنہوں نے ملک کے جاگیردارانہ ، وڈیرانہ نظام کو چیلنج کیا ، موروثی سیاست کا عملی طو رپر خاتمہ کرکے دکھایا اور غریب و متوسط طبقے کے نوجوانوں کو ملک کے منتخب ایوانوں میں بھیجا لیکن افسوس کہ جناب الطا ف حسین کی زباں بندی کی گئی ہے ، ان کے بیانات کو روکاجارہاہے ، تصاویر دکھائی نہیں جارہی ہے جس کے باعث کروڑوں عوام کی حق تلفی کی جارہی ہے اور عوام کو اس حق سے محروم رکھا جارہا ہے ۔
تصاویر
Read More    Posted on: 22 Feb 2016
قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی زبان بندی کے خلاف جاری بھوک ہڑتال کے چوتھے اور آخری روز بھی کراچی پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ پر سیاسی ، سماجی ، مذہبی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے وفود کی آمد
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین کی تحریر ، تقریر اور تصویر پر عائد غیر جمہوری اور غیر آئینی پابندی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر جاری 4روزہ بھوک ہڑتال کے آخری روز بھی مختلف سیاسی ، سماجی ، مذہبی شخصیات ، تاجر انجمنوں ، مارکیٹ ایسوسی ایشنوں ، علمائے کرام اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے وفود بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیا اور کیمپ میں بیٹھ کر جناب الطا ف حسین سے مکمل یکجہتی کااظہار ۔
تصاویر
Read More    Posted on: 22 Feb 2016

Urdu News Archive