Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم پرپابندی کامطالبہ کرکے ضمیرفروش عناصر نے اپنا اصل ایجنڈ ا پوری قوم کے سامنے واضح کردیا ہے، محمد حسین


ایم کیوایم پرپابندی کامطالبہ کرکے ضمیرفروش عناصر نے اپنا اصل ایجنڈ ا پوری قوم کے سامنے واضح کردیا ہے، محمد حسین
 Posted on: 4/17/2016
ایم کیوایم پرپابندی کامطالبہ کرکے ضمیرفروش عناصر نے اپنا اصل ایجنڈ ا پوری قوم کے سامنے واضح کردیا ہے، محمد حسین
بھتہ خوری ، عوام کی زمینوں اور چائنا کٹنگ کے ذریعہ پارکوں پر قبضہ کرنے کے الزامات ثابت ہونے کے بعد ایم کیوایم کی صفوں سے 
نکالے گئے عناصر آج اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بناکر ایم کیوایم کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ کررہے ہیں، محمد حسین
ارباب اختیار اور اقتدار سے مطالبہ کیا ہے کہ بانیان پاکستان کی اولادوں کی حب الوطنی کو مشکوک قراردینے کی سازش کانوٹس لیں اور اس سازش میں ملوث عناصر کے خلاف آئین اور قانون کے تحت کارروائی کی جائے، محمد حسین
سیاسی اختلاف کی بناء پر کسی بھی سیاسی جماعت پر ’’را‘‘ کا ایجنٹ ہونے کا الزام لگانا معمول بن گیا ہے، 
اختلاف کو اختلاف تک رکھا جائے دشمنی نہ بنائی جائے، خواجہ اظہار الحسن
ایم کیو ایم پر بار بار ملک دشمنی کے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں اور ہم ہر بار عوام کی عدالت میں سرخرو ہوئے ہیں ، خواجہ اظہار الحسن
ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے رکن اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی محمد حسین، خواجہ اظہار الحسن، سید سردار احمد، رؤف صدیقی اور دیگر حق پرست اراکین سندھ اسمبلی کے ہمراہ خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب 
کراچی ۔۔۔ 17؍ اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے کہا کہ ایم کیوایم پرپابندی کامطالبہ کرکے ضمیرفروش عناصر نے اپنا اصل ایجنڈ ا پوری قوم کے سامنے واضح کردیا ہے کہ یہ اپنے آقاؤں اور خفیہ ہاتھوں کے اشاروں پر نہ صرف مہاجروں بلکہ پاکستان بھرکے مظلوم عوام کے اتحاد کو پارہ پارہ کرناچاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھتہ خوری ، عوام کی زمینوں اور چائنا کٹنگ کے ذریعہ پارکوں پر قبضہ کرنے کے الزامات ثابت ہونے کے بعد جن عناصر کو ایم کیوایم کی صفوں سے نکالاگیا تھا آج وہ اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بناکر ایم کیوایم کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔ انہوں نے ارباب اختیار اور اقتدار سے مطالبہ کیا کہ بانیان پاکستان کی اولادوں کی حب الوطنی کو مشکوک قراردینے کی سازش کانوٹس لیاجائے اور اس سازش میں ملوث عناصر کے خلاف آئین اور قانون کے تحت کارروائی کی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن، سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد، رکن سپریم کونسل رؤف صدیقی اور دیگر حق پرست اراکین سندھ اسمبلی کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محمد حسین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم ایک جمہوریت پسند جماعت ہے جوگزشتہ 29 برسوں سے بلدیاتی اورعام انتخابات میں عوام کے ووٹوں سے ہرانتخابات میں کامیاب ہوکر ایوان بالا سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلی اور بلدیاتی ایوانوں میں عوام کی نمائندگی کا حق ادا کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کو کچلنے اور اسے ختم کرنے کی سازش کے تحت ایم کیوایم پر جھوٹے ، من گھڑت اور بے بنیاد الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں لیکن ہر انتخابات میں سندھ کے شہری عوام، ایم کیوایم کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کرکے ایم کیوایم کے خلاف عائد کیے جانے والے تمام الزامات کو یکسر رد کرتے رہے ہیں لیکن افسوس کہ ایم کیوایم کو حاصل عوامی مینڈیٹ کو نہ ماضی میں تسلیم کیاگیا اور نہ آج تسلیم کیاجارہا ہے اور ایک مرتبہ پھر ایم کیوایم کو ختم کرنے کیلئے نت نئی سازشوں کے تانے بانے بنے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھتہ خوری ، عوام کی زمینوں اور چائنا کٹنگ کے ذریعہ پارکوں پر قبضہ کرنے کے الزامات ثابت ہونے کے بعد جن عناصر کو ایم کیوایم کی صفوں سے نکالاگیا تھا آج وہ اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بناکر ایم کیوایم کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ کررہے ہیں تاکہ عوام کو ایم کیوایم سے بدظن کیاجاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ان ضمیرفروشوں کے نام قتل ، اغواء، بھتہ خوری ، چائنا کٹنگ اور زمینوں پرقبضوں کے حوالہ سے متعدد جے آئی ٹی رپورٹس میں شامل ہیں لیکن حکومت اوربعض خفیہ ہاتھوں کی جانب ایم کیوایم کی صفوں سے نکالے گئے ان عناصر کی سرپرستی کی جارہی ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے بجائے انہیں خصوصی طیارے کے ذریعہ پاکستان لایا گیا تاکہ مظلوم عوام کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی سازش کوعملی جامہ پہنایاجاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پرپابندی کامطالبہ کرکے ان ضمیرفروش عناصر نے اپنا اصل ایجنڈ ا پوری قوم کے سامنے واضح کردیا ہے کہ ضمیرفروش عناصر اپنے آقاؤں اور خفیہ ہاتھوں کے اشاروں پر نہ صرف مہاجروں بلکہ پاکستان بھرکے مظلوم عوام کے اتحاد کو پارہ پارہ کرناچاہتے ہیں لیکن پوری قوم جان چکی ہے کہ ایم کیوایم کی صفوں سے نکالے جانے والے ضمیرفروشوں کی پاکستان آمداوربہتان تراشی کا اصل مہاجروں سمیت ملک بھر کے مظلوم عوام کی امیدوں کامرکز ایم کیوایم کوختم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم اور جناب الطاف حسین پر جوجھوٹے اور من گھڑت الزامات عائد کیے جارہے ہیں ایسے الزامات ماضی میں بھی عائد کیے جاچکے ہیں ، ماضی میں ایم کیوایم پر جناح پوربنانے کا گمراہ کن الزام عائد کیاگیا تھا تاہم اس قسم کے الزامات کو کسی بھی عدالت میں ثابت نہیں کیاجاسکا اور بعد میں یہ الزام لگانے والوں نے خود ہی اس کی تردید کردی۔ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ایم کیوایم ایک محب وطن جماعت ہے جسے لاکھوں کروڑوں عوام کی حمایت حاصل ہے اور ایم کیوایم پر پابندی کے مطالبے کامطلب لاکھوں کروڑوں عوام کو ملک دشمن اوران کی حب الوطنی پر شک کرنے کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حق پرست عوام ایم کیوایم کے خلاف سازشی ہتھکنڈوں اور منفی پروپیگنڈوں کی حقیقت سے اچھی طرح واقف ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ ظرف وضمیر کاسودا کرنے والے عناصر کن استحصال قوتوں کے اشارے پر مظلوم عوام کے اتحادکو پارہ پارہ کرنے کی سازش کررہے ہیں، مہاجروں سمیت ملک بھرکے عوام قائدتحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں ماضی کی طرح متحد ہیں اور گمراہ کن پروپیگنڈوں اور بے بنیاد الزامات سے ملک بھرکے باشعور عوام کو گمراہ کرنے کی ہرسازش کو ماضی کی طرح ناکامی کاسامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضمیر فروش ٹولے کی جانب سے حق پرست منتخب نمائندوں سمیت ایم کیو ایم اور اے پی ایم ایس او کے ذمہ داران اور کارکنان کو مسلسل فون کالز کرکے دھمکیاں دی جارہی ہے کہ ضمیر فروش ٹولے میں شامل ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلاف کی بناء پر کسی بھی سیاسی جماعت پر ’’را‘‘ کا ایجنٹ ہونے کا الزام لگانا معمول بن گیا ہے، اختلاف کو اختلاف تک محدود رکھا جائے دشمنی نہ بنائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم پر بار بار ملک دشمنی کے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں اور ہم ہر بار عوام کی عدالت سے سرخرو ہوئے ہیں اور جو ہم پر ملک دشمنی کے الزامات لگاتے ہیں انھیں جب صدارتی انتخابات، سینیٹ انتخابات یا کسی بھی سیاسی عمل میں ایم کیو ایم کی ضرورت ہوتی ہے تو نائن زیرو کے چکر لگائے جاتے ہیں اور جب کام نکل جائے تو ایک بار پھر ہم پر غداری الزامات لگادےئے جاتے ہیں۔ انہوں نے ارباب اختیار اور اقتدار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بانیان پاکستان کی اولادوں کی حب الوطنی کو مشکوک قراردینے کی سازش کانوٹس لیاجائے اور اس سازش میں ملوث عناصر کے خلاف آئین اور قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔ 

7/19/2024 4:29:31 PM