ایم کیوایم پی آئی بی کے سابق سیکٹرانچارج جاویدرحیم مرحوم کو یاسین قبرستان میں سپردخا ک کردیاگیا
مرحوم کے جنازے میں ایم کیوایم کی سینٹرل کوآرڈی نیشن کمیٹی کے رکن جوہرعابد ایڈوکیٹ، مختلف سیکٹرزکے کارکنوں اورہمدردوں کی بڑی تعداد میں شرکت
ایم کیوایم کے سینئر کارکن اورپی آئی بی کے سابق سیکٹرانچارج جاویدرحیم مرحوم کوآج عزیزآباد کے یاسین قبرستان میں سپردخا ک کردیاگیا۔ مرحو م کی نماز جنازہ گلشن اقبال میں کی جامعہ شاہ فیصل مسجدمیں اداکی گئی۔جاوید رحیم مرحوم کے جنازے میں ایم کیوایم کی سینٹرل کوآرڈی نیشن کمیٹی کے رکن جوہرعابد ایڈوکیٹ، سابق رکن قومی اسمبلی کمال ملک، پی آئی بی سیکٹرسمیت مختلف سیکٹرزکے کارکنوں اورہمدردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جوہرعابد ایڈوکیٹ نے مرحوم کے صاحبزادے اوردیگر لواحقین سے جناب الطاف حسین کی جانب سے تعزیت کی۔ جاوید مرحوم کافی عرصہ سے گردے کے عارضے میں مبتلاتھے اوراسپتال میں زیرعلاج تھے۔
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین، اراکین رابطہ کمیٹی، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی اورمختلف سیکٹروں، یونٹوں، زونوں اوراوورسیزیونٹوں کے کارکنوں نے جاویدرحیم کے انتقال پر دلی افسوس کااظہارکیا ہے۔
٭٭٭٭٭