Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک جناب الطاف حسین کا تازہ ترین پیغام۔۔۔قوم کے نام


قائد تحریک جناب الطاف حسین کا تازہ ترین پیغام۔۔۔قوم کے نام
 Posted on: 4/18/2016
قائد تحریک جناب الطاف حسین کا تازہ ترین پیغام۔۔۔قوم کے نام 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 
کلمہ طیبہ لا الہ الا اللہ محمدرسول اللہ ۔نہیں ہے کوئی معبود سوائے اللہ تعالیٰ کے اور محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں۔ 
میں الطاف حسین ولد نذیر حسین مرحوم اس کلمہ طیبہ کی قسم کہا کر تمام مسلمانوں کو بالعموم اور تمام پاکستانیوں کو بالخصوص یہ بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان میںآپر یشن کلین آپ کے نام پر آئی ایس آئی کے بعض اعلیٰ حکام اور سندھ رینجر ز کے بعض اعلیٰ حکام ایم کیوایم کے منتخب ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اورسینیٹ کو فون کر کے، اپنا عہدہ اور نام بتاکر فون پر دھمکیاں دے رہے ہیں کہ تم آئی ایس آئی کے تشکیل کردہ ’’گروپ کمالوگروپ‘‘ کے اندر شامل ہوجاؤ ورنہ سنگین نتائج بھگتنے ،ساری زندگی جیل میں سڑنے یاموت کا مزا چکنے کیلئے تیار ہوجاؤ ۔ کلمہ طیبہ کی قسم کہا کر میں پاکستان کے عوام کو خصوصاً بتانا چاہتا ہوں اور کلمہ طیبہ کی قسم کھا کرجو جھوٹی بات کرے اسے اللہ کبھی ایمان پر نہیں اٹھاتا کفر پر اٹھاتا ہے، اگر میں جھوٹ بولوں قسم کھا کے اور یہ جھوٹ ہو تو خدا بھی مجھے کفر پر اٹھائے، ایمان پر نہیں اٹھائے ورنہ مجھے ایمان پر اٹھا ئے اور جو جھوٹا مجھ پر الزام لگا رہے ہیں اور جھوٹے دعوے کر رہے ہیں اور میری بات کی نفی کررہے ہیں ان کوکفر پر اٹھائے ۔ حق پرست ایم این ایز ،ایم پی ایز ،سینیٹرز کو براہ راست فون کر کے آ ئی ایس آئی کے بعض اعلیٰ عہدوں پر فائز اور سندھ رینجرز کے بعض اعلیٰ عہدوں پر فائز حکام کھلی دھمکیاں دے رہے ہیں کہ تم ایم کیوایم کا ساتھ چھوڑ دو، الطاف حسین کا ساتھ چھوڑدو اور ان کے خریدے ہوئے ضمیر فروش، احسان فراموش، قوم فروش اور قوم کے غداروں کے ساتھ جا ملو تو تمھارے سارے گناہ معاف ورنہ پھر سزا بھگتنے کیلئے تیار ہوجاؤ ۔ میں پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف صاحب سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ آپ کو بھی کلمہ طیبہ کی قسم کہ آپ میری اس قسم پر ایمانداری کے ساتھ فیصلہ کریں ورنہ روز محشر میں آپ کا بھی گریبان پکڑوں گا ۔میری قوم کے حق پرست بھائیوں حق وسچ کی فتح کیلئے دعا کیجئے ،ہم اس قسم کی دھمکیوں میں نہ پہلے آئے نہ آج آئے ہیں نہ آئندہ آئینگے۔ اللہ ہمیں استقامت دے اورصبر کی طاقت دے ۔آمین ثمہ آمین ۔ 
اللہ حافظ 
الطاف حسین
بانی اے پی ایم ایس او ،مہاجر قومی موومنٹ او رمتحدہ قومی موومنٹ 
18اپریل 2016ء بروز پیر 

7/19/2024 4:30:38 PM