Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کے 32ویں یومِ تاسیس کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹ چیپٹر ونڈسر کی جانب سے کینیڈا میں پروقار تقریب کا اہتمام


ایم کیو ایم کے 32ویں یومِ تاسیس کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹ چیپٹر ونڈسر کی جانب سے کینیڈا میں پروقار تقریب کا اہتمام
 Posted on: 4/18/2016
ایم کیو ایم کے 32ویں یومِ تاسیس کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹ چیپٹر ونڈسر کی جانب سے کینیڈا میں پروقار تقریب کا اہتمام 
دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی ہجرت کرنے والوں اور پچیس لاکھ جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں نے پاکستان بنایا ، حیدر عباس رضوی
متحدہ قومی موومنٹ کی 32سالہ جدوجہد قائدِ تحریک الطاف حسین کی قربانیوں اور تربیت کا مظہر ہے ، ڈاکٹر ندیم احسان 
ٹورونٹو18اپریل 2016 ؁ء 
متحدہ قومی موومنٹ کینیڈا کے چیپٹر ونڈسر کی جانب سے 32ویں یومِ تاسیس کے موقع پرکینیڈا میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان سے تشریف لائے ہوئے ممبر رابطہ کمیٹی (پاکستان) اور سابقہ ممبر قومی اسمبلی حیدر عباس رضوی، کینیڈا کے سنٹرل آرگنائزر آصف قاضی‘ نگراں ڈاکٹر ندیم احسان کے علاوہ مقامی ذمہ داران و کارکنان ‘ مرد و خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی نے ہال میں موجود شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی ہجرت کرنے والوں اور پچیس لاکھ جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں نے پاکستان بنایا تھا اور ہم اپنے حصہ کی زمین تو ساتھ لے کر آئے تھے لیکن ہمارا حصہ ہمیں دیا نہیں گیا جو کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہیں جس کے دنیا کے سات ممالک گواہ ہیں۔ پاکستانی مہاجرین آج تک اپنے حق کی جنگ لڑ رہے ہیں جب کہ ہندوستان میں ہجرت کرنے والوں کو ان کا حصہ فوری طور پر دے دیا گیا تھاانہوں نے اپنے فکر انگیزاور مدلل خطاب میں تحریک پاکستان سے لے کر اب تک کی تاریخ اور اس میں ایم کیو ایم کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حق تلفیوں کا یہ سلسلہ آج بھی کسی نہ کسی صورت میں جاری ہے۔ مہاجروں کی نمائندہ جماعت ایم کیو ایم کو ختم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے پاکستان بھر میں مقیم حق پرستوں کے حقوق کے لئے قائدِ تحریک الطاف حسین کی کا وشوں کو انتہائی خوبصورت الفاظوں میں سراہا۔اس موقع پر ایم کیو ایم کینیڈا کے نگراں ڈاکٹر ندیم احسان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کی 32سالہ جدوجہد قائدِ تحریک الطاف حسین کی قربانیوں اور تربیت کا مظہر ہے ۔ ایم کیو ایم کینیڈا کے سنٹرل آرگنائزر آصف قاضی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا بھر میں ایم کیو ایم کے 32 ویں یوم تاسیس پر بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ الطاف حسین پر اعتماد کا مظہر ہے ۔تقریب کے اختتام پر قائد تحریک الطاف حسین بھائی سے تجدید عہد وفا کیا گیا اور اسکے بعد قائد تحریک کی صحت ‘درازی عمر اور صحت یابی کے لئے دعا کی گئی اور تحریک کی راہ میں شہید ہونے والے تمام ساتھیوں اور ہمدردوں کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی گئی۔

7/19/2024 4:19:26 PM