ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا سوگوار کارکنان سے اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔8 جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 120کے کارکن سلیم جیلانی کی والدہ عالیہ بیگم، ایم کیو ایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر یونٹ 125کے کارکن شاہد حبیب کی والدہ زہرا بی بی ، ایم کیو ایم بلدیہ ٹاؤن سیکٹریونٹ 114کے کارکن محمد شاہد کے والد محمد حسین ، ایم کیو ایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر یونٹ 122-Aکے کارکن اصغر خان کے والد غلام محمد خان، ایم کیو ایم ایف بی ایریا سیکٹر (ایلڈر ونگ ) یونٹ 153کے کارکن شہاب الدین احمد کی زوجہ زاہدہ خاتون، ایم کیو ایم سانگھڑ زون سیکٹر کھپرو یونٹ Bکے کارکن نثار احمد کی ہمشیرہ شاہدہ ، ایم کیو ایم گڈاپ سیکٹر کے جوائنٹ سیکٹر انچارج حنیف کاٹھیاواری کی ہمشیرہ نعمت بانو اور ایم کیو ایم فیڈرل بی ایریا سیکٹر یونٹ 152کے کارکن شاہد رفیق کے بھائی مجاہد رفیق کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت و بخشش فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام اور سوگواران کوصبرجمیل عطا کرے۔