متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان اظہر ایوب کو سیکٹر 3 نارتھ کراچی کے مقامی قبرستان جبکہ فراصت مرزا کو شہداء قبرستان عزیز آباد میں سینکڑوں سوگواران کی سسکیوں کے درمیان سپرد خاک کردیا گیا
شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، تنظیمی کمیٹی سمیت دیگر سوگواران کی شرکت
مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہیدہونیوالے متحدہ قومی موومنٹ نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 137-Aکے جوائنٹ انچارج اظہر ایوب نارتھ کراچی سیکٹر 3کے مقامی قبرستان اورورناظم آباد گلبہار سیکٹریونٹ 189کے کارکن فراصت مرزا کو شہدا قبرستان عزیز آؓباد میں سینکڑوں سوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپردخاک کردیاگیا۔اظہر ایوب شہیدکی نمازجنازہ بعدنمازظہر اللہ والی مسجد سیکٹر 5D-1 نارتھ کراچی میں اداکی گئی جبکہ فراصت مرزا شہیدکی نمازجنازہ بعد نمازظہر باب الاسلام مسجد میں اداکی گئی ۔شہداء کی نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اسلم آفریدی،احمد سلیم صدیقی،،حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی،کراچی تنظیمی کمیٹی کے ذمہ داران،سیکٹرویونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران، کارکنان، ہمدردوں اور شہداء کے عزیزواقارب نے شرکت کی اور اظہر ایوب شہید اور فراصت مرزا شہیدکوان کی تنظیمی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت ، درجات کی بلندی اورسوگواران کے صبرجمیل کیلئے دعائیں کیں۔