ایم کیوایم کے کارکنان کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار تعزیت
لندن۔۔۔8 جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 89 کے کارکن محمد عظیم خان اور ایم کیو ایم نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 137کے کارکن محمد لئیق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحومین کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت و بخشش فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے ۔ (آمین)