Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جولائی 2013ء کے رواں ہفتے میں ایم کیوایم کے 9سے زائد کارکنان کے سفاکانہ قتل میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو گرفتار کیاجائے ، حق پرست سینیٹر ز


جولائی 2013ء کے رواں ہفتے میں ایم کیوایم کے 9سے زائد کارکنان کے سفاکانہ قتل میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو گرفتار کیاجائے ، حق پرست سینیٹر ز
 Posted on: 7/9/2013 1
جولائی 2013ء کے رواں ہفتے میں ایم کیوایم کے 9سے زائد کارکنان کے سفاکانہ قتل میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو گرفتار کیاجائے ، حق پرست سینیٹر ز
دہشت گرد قانون کی نظروں سے انتہائی حیرت انگیز طور پر نہ صرف محفوظ ہیں بلکہ روزانہ کی بنیاد پر وہ حکومت ، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظر وں میں دھول جھونک کر فرار ہورہے ہیں
ایم کیوایم کو ریاستی ظلم و جبر کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور منظم منصوبہ بندی کے تحت ایم کیوایم کو دہشت گرد تنظیموں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے
عوامی مینڈیٹ رکھنے والی جماعت ایم کیوایم کے مقابلے میں دہشت گرد تنظیموں کو حکومتی سرپرستی فراہم کرنا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایم کیوایم پر عرصہ حیات تنگ کرنے کے واقعات جمہوری حکومت میں آمرانہ دور کی بدترین مثال ہے 
کراچی: ۔۔۔9، جولائی 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست سینیٹر ز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جولائی 2013ء کے رواں ہفتے کے دوران گینگ وار ، پیپلز امن کمیٹی اور فرقہ پرست تنظیموں کے مسلح دہشت گرد وں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے9سے زائد کارکنان کے بہیمانہ قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور قتل کی وارداتوں میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے مقتولین کے لواحقین کو انصاف فراہم کیاجائے ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ کئی مہینوں سے تسلسل کے ساتھ ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں ، ذمہ داران اور کارکنان کو شناخت کرنے کے بعد دہشت گرد فائرنگ کرکے بیدردی سے قتل کررہے ہیں لیکن دن دہاڑے کی جانے والی قتل و غارتگری کی وارداتوں میں ملوث سفاک دہشت گرد قانون کی نظروں سے انتہائی حیرت انگیز طور پر نہ صرف محفوظ ہیں بلکہ روزانہ کی بنیاد پر وہ حکومت ، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظر وں میں دھول جھونک کر فرار ہوجاتے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان کے قتل میں ملوث درندہ صفت دہشت گردوں کی گرفتاریوں کے بجائے ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں اور دفاتر پر بلاجواز چھاپہ مار کارروائیاں کرنا ، ، انہیں غیر قانونی طریقے سے گرفتار کرنا اور سرکاری حراست میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانا اس بات کا ثبوت ہے کہ ایم کیوایم کو ریاستی ظلم و جبر کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور منظم منصوبہ بندی کے تحت ایم کیوایم کو دہشت گرد تنظیموں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گرد تنظیمیں کسی کی دوست نہیں ہوسکتیں اورجو لوگ آج حکومت ، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں رہ کردہشت گرد تنظیموں کی گرفت کے بجائے انہیں سرپرستی فراہم کررہے ہیں وہ شہر کراچی پر شب خون مار رہے ہیں اور ان کے اس غیر قانونی ، غیر آئینی اور غیر منصفانہ طرز عمل پر کسی سیاسی و مذہبی جماعت کی جانب سے کوئی صدائے احتجاج تک بلند نہیں کی جارہی ہے جوکراچی اور اس کے عوام کی ہمدردی میں مگر مچھ کے آنسو بہاتے نہیں تھکتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ زمینی حقائق یہی ہیں کہ ایم کیوایم کے کارکنان کو ایم کیوایم دشمنی میں قتل و غارتگری کا نشانہ بنایاجارہاہے اور شہریوں کو بھی ایم کیوایم سے وابستگی کی بنیاد پر سزا دی جارہی ہے لیکن ہمارا یقین ہے کہ حق پرستی کی راہ میں تمام تر نامساعد اور کٹھن حالات کے باوجودہم ثابت قدم رہیں گے اور متحد رہ کر تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم شہر کراچی کا سب سے زیادہ عوامی مینڈیٹ رکھتی ہے اورعوامی مینڈیٹ رکھنے والی جماعت کے مقابلے میں دہشت گرد تنظیموں کو حکومتی سرپرستی فراہم کرنا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایم کیو ایم پر عرصہ حیات تنگ کرنے کے واقعات جمہوری حکومت میں آمرانہ دور کی بدترین مثال ہے ۔ انہوں نے دہشت گرد تنظیموں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے ایم کیوایم کے کارکنان کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور انہیں صبر کی تلقین کی ۔ انہوں نے شہداء کے بلند درجات اور زخمی کارکنان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ حق پرست سینیٹرز نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم میاں نوازشریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے کارکنان کی قتل و غارتگری کا سلسلہ فی الفور بند کرایا جائے ،ان کی سرکاری سرپرستی کا عمل بند کرایاجائے اور دہشت گرد تنظیموں کے خلاف آئین ، قانون اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق سخت ترین کارروائی عمل میں لاکر ان کا قلع قمع کیاجائے ۔ 



12/25/2024 6:58:43 AM