ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر انجینئر ناصر جمال اور رکن رابطہ کمیٹی سید امین الحق نے گزشتہ دنوں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایم کیوایم کے کارکنان کمال اور شاہدکی کراچی کے مقامی اسپتال میں عیادت کی
کراچی۔۔۔۔8جولائی 2013ء
متحد قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیرانجینئر ناصر جمال اور رابطہ کمیٹی کے رکن سید امن الحق نے گزشتہ دنوں مسلح دہشت گردووں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایم کیوایم اور نگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 118-A کے کارکنان کمال اورشاہدکی کراچی کے مقامی میں اسپتال میں جاکر عیادت کی اور قائد تحریک جناب لطاف حسین کی جانب سے خیریت دریافت کی اور ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ اس مو قع پرحق پرست رکن سندھ اسمبلی وسیم قریشی، کراچی تنظیمی کمیٹی کے رکن عقیل اور میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔