Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر نائن زیرو سے متصل پارک میں ہندو برادری کے مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا گیا


 Posted on: 11/2/2013
ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر نائن زیرو سے متصل پارک میں ہندو برادری کے مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا گیا
جناب الطاف حسین نے تمام مذاہب کو جمع اور خوبصورت گلدستہ بنا کر تاریخی مثال قائم کی ہے، حیدر عباس رضوی
ہندو برادری کے مستحق افراد میں راشن تقسیم کے پروگرام میں رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم خان آفریدی، شعبہ اقلیتی امور کمیٹی کے انچارج عبد الاحد اور ایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج کشور زہرا اور دیگر بھی شریک ہوئے
کراچی ۔۔۔2، نومبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ اقلیتی امور کمیٹی کے ز یرا ہتمام ہندو ؤں کے مذہبی تہوار ’’دیوالی ‘‘ کے موقع پر ہندو برادری کی غریب و مستحق خواتین، نوجوانوں اور بزرگوں میں راشن تقسیم کیا گیا اور انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے ’’دیوالی ‘‘ کے تہوار کی دلی مبارکباد پیش کی گئی ۔ دیوالی کے سلسلے میں ہندو برادری میں راشن کی تقسیم کا پروگرام کا ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل مور پارک میں کیا گیا جس میں ہندو برادری کے غریب و مستحق افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان حیدر عباس رضوی اور اسلم خان آفریدی خصوصی طور پر شریک ہوئے جبکہ اس موقع پر ایم کیوایم شعبہ اقلیتی امور کمیٹی کے انچارج عبد الاحد ، ایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج محترمہ کشور زہرا ، شعبہ اقلیتی امور کمیٹی کے جوائنٹ انچارج گردھاری لعل اور دیگر بھی موجود تھے ۔ راشن کی تقسیم کے پروگرام کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی نے کہاکہ قائدتحریک جناب الطا ف حسین نے تمام مذاہب کوجمع کرکے ایک خوبصورت گلدستہ بناکر تاریخی مثال قائم کی ہے جبکہ جناب الطاف حسین اپنے گھر پر دیوالی کے دیپ جلاتے ہیں تو کرسمس پر یوم ولادت المسیح بھی مناتے ہیں ، جناب الطاف حسین ایسی شخصیت ہیں جن کے گھر پر ہندو برادری کی بہنیں رکھشا بندھن پر راکھیاں بھی لیکر آتی ہیں اور اسی طرح ہولی ، ایسٹر ، بیساکھی بھی منائی جاتی ہے ۔حیدر عباس رضوی نے پروگرام کے شرکاء کو دیوالی کے تہوار کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین کے نزدیک ہمیشہ بلاتفریق انسانیت کی خدمت کا عمل ترجیح رہا ہے اور یہی ان کا درس اور تعلیمات ہیں۔ 

9/28/2024 4:18:31 AM