Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

منظم سازشی منصوبے کے تحت سندھ حکومت تمام اختیارات اپنے پاس رکھ کر شہری حکومتوں کو بنیادی اختیار سے بھی محروم کررہی ہے، رابطہ کمیٹی


منظم سازشی منصوبے کے تحت سندھ حکومت تمام اختیارات اپنے پاس رکھ کر شہری حکومتوں کو بنیادی اختیار سے بھی محروم کررہی ہے، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 11/2/2013
منظم سازشی منصوبے کے تحت سندھ حکومت تمام اختیارات اپنے پاس رکھ کر شہری حکومتوں کو بنیادی اختیار سے بھی محروم کررہی ہے، رابطہ کمیٹی 
بلدیاتی حلقہ بندی میں شہری علاقوں میں 50ہزار پر اور دیہی علاقوں میں 2ہزار کی آبادی پر نمائندگی دینا سراسر زیادتی ہے، رابطہ کمیٹی 
من مانی بلدیاتی حلقہ بندی کے ذریعے شہری سیٹیں کم کی جارہی ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
حکومت سندھ نے صوبہ سندھ کو موجودہ بل کے ذریعے واضح طور پر دو لسانی اکاؤئیوں میں تقسیم کردیا ہے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی 
ناانصافی اور من مانی کی انتہاء یہ ہے کہ عوام سے بلدیاتی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کیلئے حلقہ بندی کی فہرست تک آویزاں نہیں کی گئی ، رابطہ کمیٹی 
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سندھ میں حکومتی جماعت کی جانب سے مرضی کے مطابق حلقہ بندی تبدیل کرانے کا نوٹس لیں 
بلدیاتی انتخابات کے قبل حلقہ بندی میں من مانی کرکے کھلی دھاندلی کا سلسلہ فی الفور بندکرایاجائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
کراچی سمیت سندھ بھر میں حلقہ بندی کی تاریخ ختم ہونے کے باوجود DCآفسیز میں حکومتی جماعت کی جانب سے اپنی مرضی کے  مطابق حلقہ بندی تبدیل کرانے پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
کراچی ۔۔۔2، نومبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں کراچی سمیت سندھ بھر میں حلقہ بندی کی تاریخ ختم ہونے کے باوجود DCآفسیز میں حکومتی جماعت کی جانب سے اپنی مرضی کے مطابق حلقہ بندی تبدیل کرانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور حلقہ بندی کے کام کو اپنی مرضی کے مطابق دوبارہ کرنے کے عمل کو غیر آئینی ، غیر قانونی اور کھلی من مانی قرار دیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے سندھ کے شہری عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی گھناؤنی سازش کی جارہی ہے ، نئی اور من مانی بلدیاتی حلقہ بندی کے ذریعے شہری سیٹیں کم کی جارہی ہے جس سے عوام نمائندگی کے حق سے محروم اور مزید مسائل کا شکار ہوجائیں گے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عجلت میں سندھ اسمبلی میں بل پاس کرایا گیا ، حکومت سندھ نے صوبہ سندھ کو موجودہ بل کے ذریعے واضح طور پر دو لسانی اکائیوں میں تقسیم کردیا ہے اور ایک منظم سازشی منصوبے کے تحت سندھ حکومت تمام اختیارات اپنے پاس رکھ کر شہری حکومتوں کو بنیادی اختیار سے بھی محروم کررہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ناانصافی اور من مانی کی انتہاء یہ ہے کہ عوام سے بلدیاتی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کیلئے حلقہ بندی کی فہرست تک کو آویزاں نہیں کیا گیا ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ بلدیاتی حلقہ بندی میں شہری علاقوں میں 50ہزار پر اور دیہی علاقوں میں 2ہزار کی آبادی پر نمائندگی دینا سراسر زیادتی ہے اور ایم کیوایم عوام کی مرضی کے بغیر کئے جانے والے فیصلوں کو ہرگز تسلیم نہیں کرے گی اور اس کے خلاف اپنی پرامن ، آئینی و قانونی جدوجہد جاری رکھے گی ۔ رابطہ کمیٹی نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے اپیل کی کہہ سندھ میں حکومتی جماعت کی جانب سے حلقہ بندی کی تاریخ ختم ہونے کے باوجود DCآفسیز میں اپنی مرضی کے مطابق حلقہ بندی تبدیل کرانے اور شہری علاقوں میں 50ہزار پر اور دیہی علاقوں میں 2ہزار کی آبادی پر نمائندگی دینے کے غیر منصفانہ عمل اور فیصلے کا سختی سے نوٹس لیاجائے ، سندھ بھر میں حلقہ بندی کے عمل کویقینی طور پر شفاف بنانے کیلئے مثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور بلدیاتی انتخابات سے قبل حلقہ بندی میں من مانی کرکے کھلی دھاندلی کا سلسلہ فی الفور بندکرایاجائے ۔ 
*****
Back to Conversion Tool

Get 20GB FREE!! Signup Now! | Back to Home Page

9/28/2024 4:12:34 AM