Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ہندو برادری کو ان کے مذہبی تہوار ’’دیوالی‘‘ کی جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی مبارکباد


پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ہندو برادری کو ان کے مذہبی تہوار ’’دیوالی‘‘ کی جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی مبارکباد
 Posted on: 11/2/2013
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ہندو برادری کو ان کے مذہبی تہوار ’’دیوالی‘‘ کی جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی مبارکباد
’’دیوالی‘‘ خوشی کا تہوار ہے اور کسی بھی مذہب میں خوشی کا تہوار انسانیت کی فلاح و بہبود کی تعلیم دیتا ہے، الطاف حسین
ایک دوسرے کے مذہبی عقائد اور تہواروں کا احترام کرکے ہی بین الاقوامی مذہبی رواداری کو فروغ دیا جاسکتا ہے، الطاف حسین
ایم کیوایم تمام مذاہب کے ماننے والوں کا احترام کرتی ہے اور ان کے دکھ، درد اور خوشیوں میں شریک رہتی ہے
جس معاشرے میں ایک دوسرے کے مذہبی عقائد کا احترام نہ ہو وہ معاشرہ ہر طرح سے تنزلی کی جانب مائل رہتا ہے، الطاف حسین
لندن۔۔۔2، نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ہندو برادری کو ان کے مذہبی تہوار ’’دیوالی ‘‘ کی دلی مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ ایک دوسرے کے مذہبی عقائد اور تہواروں کا احترام کرکے ہی پاکستان سمیت دنیا بھر میں بین الاقوامی مذہبی رواداری کوفروغ دیاجاسکتا ہے ۔ ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پراپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ ’’دیوالی‘‘ خوشی کا تہوار ہے اور کسی بھی مذہب میں خوشی کا تہوار انسانیت کی فلاح وبہبود کی تعلیم دیتا ہے اور خوشی کے ان تہواروں کی اصل روح پر عمل پیرا ہوکر ہی اپنے اپنے مذاہب کا احترام یقینی بنایاجاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس معاشرے میں ایک دوسرے کے مذہبی عقائد کااحترام نہ ہو وہ معاشرہ ہر طرح سے تنزلی کی جانب مائل رہتا ہے اور معاشرتی ناہمواریوں کا شکار ہو کر خاتمے کی سمت چل نکلتا ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہی وجہ ہے کہ ایم کیوایم تمام مذاہب کے ماننے والوں کا احترام کرتی ہے اور ان کے دکھ ، درد اور خوشیوں میں شریک رہتی ہے، ایم کیوایم کی جانب سے جہاں رمضان المبارک ، عید الفطر ، عید الاضحی کے موقع پر غریب ومستحق افراد کو یاد رکھا جاتا ہے اسی طرح دیوالی، ہولی ، کرسمس اور دیگر مذاہب کے مذہبی تہواروں پر بھی ہندو اور عیسائیوں کے مستحق افراد کو بھی خوشیوں میں شریک کرنے کیلئے ہرممکن مدد اور تعاون کیاجاتا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے ہندو برادری کے نوجوانوں ، بزرگوں، خواتین اور بچوں سے اپیل کی کہ وہ ’’دیوالی ‘‘ کے تہوار کے موقع پر اپنی عبادات میں ملک کی ترقی و خوشحالی ، امن و امان کے قیام ،د ہشت گردی کے خاتمے ، ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے اور ایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کریں ۔ 



9/28/2024 4:16:19 AM