Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
ایم کیوایم کے خلاف آرٹیکل 6کامقدمہ درج کرنے کا شوشہ مضحکہ خیزہے۔رشیدگوڈیل
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن رشیدگوڈیل نے مسلم لیگ ن کے ایک رہنماکی جانب سے ایم کیوایم کے خلاف آرٹیکل 6کامقدمہ درج کرنے کے شوشہ کومضحکہ خیزقراردیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ عجب مذاق ہے کہ طالبان جو کھل کرریاست کی رٹ کوچیلنج کررہے ہیں اورآئین پاکستان کومستردکرکے اس کی دھجیاں اڑارہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کے بجائے حکومت ان کے ساتھ مذاکرات کررہی ہے ، طالبان کے حامی لال مسجد کے ایک مولوی اسلام آباد میں بیٹھ کرپاکستان کے آئین اور پاکستان کے نظام کوکفر کانظام قرار دے رہے ہیں لیکن ان کے خلاف آرٹیکل 6 کامقدمہ قائم کرنے کے بجائے حکومت نہ صرف ان کے ناز نخرے اٹھارہی ہے بلکہ حکومت کی جانب سے ان مولوی صاحب کوبھرپورسیکوریٹی فراہم کی گئی ہے  
Read More    Posted on: 26 Feb 2014
ایم کیو ایم کے کارکنان مشکل گھڑی میں مسلح افواج کے ساتھ پاکستان کی بقا و سلامتی کو یقینی بنائیں گے،ایم کیوایم امریکہ
ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزرجنید فہمی ، جوائنٹ آرگنائزرز محمد ارشد حسین اور ندیم صدیقی سمیت سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ثاقب محی الدین، وسیم زیدی، توصیف خان ، عامر قاضی، گل محمد،علی حسن، وکیل جمالی اور محمد ظہیر نے ایم کیو ایم کی پاک فوج سے اظہار یکجہتی ریلی کی عظیم الشان کامیابی پر قائد تحریک جناب الطاف حسین ، ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی، کارکنان اور ذمہ داران سمیت حق پرست عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے 
Read More    Posted on: 26 Feb 2014
ارجنٹینا کے سفیر اور پرا گوئے کے اعزازی قونصل جنرل کنور طارق کی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال اور اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات
پاکستان میں متعین ارجنٹینا کے سفیر RODOLFO J. MARTIN-SARAVIAنے پیرا گوئے کے اعزاز قونصل جنرل کنور طارق کے ہمراہ خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال اور اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات کی ۔
Read More    Posted on: 26 Feb 2014
رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور اراکین رابطہ کمیٹی نے لیبر ڈویژن کے یوم تاسیس کے سلسلے میں یادگارِ شہدائے حق پر حاضری دی اور پھول چڑھائے
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، اراکین رابطہ کمیٹی سید امین الحق ، عادل خان ، احمد سلیم صدیقی اور بابر غوری نے 28فروری 2014ء کو ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے یوم تاسیس کے سلسلے میں آج جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں حق پرست شہداء کی یادمیں تعمیر کی گئی ’’یادگارِ شہدائے حق ‘‘ پر حاضری دی اور پھول چڑھائے ۔ اس موقع پر ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے انچارج کاظم رضا اور اراکین بھی موجود تھے ۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور اراکین رابطہ کمیٹی نے حق پرست شہداء کو سلام عقیدت پیش کیا اور ان کے بلند درجات کیلئے دعا بھی کی ۔ 

Read More    Posted on: 26 Feb 2014
رابطہ کمیٹی کے رکن رشید گوڈیل کی عبد اللہ شاہ غازی ؒ کے مزار پر حاضری
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پر رابطہ کمیٹی کے رکن رشید گوڈیل نے ایم کیوایم کے زیر اہتمام گزشتہ روز مسلح افواج کیلئے نکالی گئی اظہار یکجہتی ریلی کی عظیم الشان کامیابی پر کراچی میں واقع عبد اللہ شاہ غازی ؒ کے مزار پر حاضری دی 
Read More    Posted on: 26 Feb 2014
کارکنان سے رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے سوگواران لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔ ( آمین )
Read More    Posted on: 26 Feb 2014
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اورریٹائرڈمیجر اظہرفخرالدین نے قائدتحریک الطا ف حسین کے فکروفلسفے اورایم کیوایم کی پالیسیوں سے متاثرہوکرمتحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیارکرلی ہے
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اورریٹارئرڈمیجر اظہرفخرالدین نے ایم کیوایم کے قائدجناب الطا ف حسین کے فکروفلسفے اورایم کیوایم کی پالیسیوں سے متاثرہوکرمتحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کااعلان کردیاہے ۔یہ انہوں نے بدھ کی شام ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان یوسف شاہوانی،اسلم آفریدی،حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نائلہ منیر اور جمال احمدکے ہمراہ خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔اس موقع پرایم کیوایم کے ذمہ داران بھی موجودتھے
Read More    Posted on: 26 Feb 2014
رکن رابطہ کمیٹی اشفاق منگی کی ارکان اسمبلی کے ہمراہ سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرارزایسوسی ایشن کے دفترمیں اساتذہ سے ملاقات
سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈرخواجہ اظہار الحسن نے سندھ سیکریٹریٹ کے باہر اساتذہ کی تنظیم \"سپلا\"کی جانب سے ہونے والے احتجاجی مظاہرہ کے شرکا ء پر آنسو گیس ، واٹر کینن کے آزادانہ استعمال اور متعدداساتذہ کے بلا جوازگرفتار کئے جانے کی پر زور الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ 
Read More    Posted on: 26 Feb 2014
درآمدی اشیاء کی ویلیو ایشن گائیڈ لائن کااطلاق کراچی تک محدودکرناکھلی ناانصافی ہے، ارکان قومی اسمبلی
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے محکمہ کسٹمز کی جانب سے درآمدی اشیاء کی ویلیو ایشن گائیڈ لائن کااطلاق صرف کراچی تک محدودکرنے اورلاہور سمیت دیگر کسٹم ڈرائی پورٹس پر ویلیو ایشن گائیڈ لائن کااطلاق نہ کرنے کی شدید مذمت کی ہے اور اس دہرے معیار کوکراچی کے تاجروں کے ساتھ کھلی ناانصافی قراردیا ہے ۔ 
Read More    Posted on: 26 Feb 2014
طالبانائزیشن ملک کیلئے کینسر ہے ،اس کے خلاف تمام محب وطن پاکستانیوں کومتحد ہوناچاہیے۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ طالبانائزیشن ملک کیلئے کینسر ہے اوراس کے خلاف تمام محب وطن پاکستانیوں کو متحد ہوناچاہیے۔ انہوں نے یہ بات آج پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ طاہراشرفی سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی طاقتیں مسلمانوں کی طاقت کوتقسیم کرنے اورانہیں تباہ کرنے پرتلی ہوئی ہیں لہٰذا ہمیں ان سازشوں کوبھی سمجھنا چاہیے اوراتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان دہشت گردوں نے ایف سی کے جوانوں کوجس بیدردی اورسفاکی سے ذبح کیا اور ان کی لاشوں کی بے حرمتی کی اس کو دیکھ کر ہردردمند دل لرز اٹھتاہے ۔اسے دیکھ کر
Read More    Posted on: 25 Feb 2014

Urdu News Archive