Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور اراکین رابطہ کمیٹی نے لیبر ڈویژن کے یوم تاسیس کے سلسلے میں یادگارِ شہدائے حق پر حاضری دی اور پھول چڑھائے


رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور اراکین رابطہ کمیٹی نے لیبر ڈویژن کے یوم تاسیس کے سلسلے میں یادگارِ شہدائے حق پر حاضری دی اور پھول چڑھائے
 Posted on: 2/26/2014
رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور اراکین رابطہ کمیٹی نے لیبر ڈویژن کے یوم تاسیس کے سلسلے میں یادگارِ شہدائے حق پر حاضری دی اور پھول چڑھائے 
یوم تاسیس کے سلسلے میں لیبر ڈویژن کے یونٹوں کے ذمہ داران اور مزدور یونین کے عہدیداران کی بھی یادگار شہدائے حق پرحاضریاں 
یادگارِ شہدائے حق پر بہت بڑی تعداد میں پھول رکھے گئے اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا 
کراچی ۔۔۔26، فروری 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، اراکین رابطہ کمیٹی سید امین الحق ، عادل خان ، احمد سلیم صدیقی اور بابر غوری نے 28فروری 2014ء کو ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے یوم تاسیس کے سلسلے میں آج جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں حق پرست شہداء کی یادمیں تعمیر کی گئی ’’یادگارِ شہدائے حق ‘‘ پر حاضری دی اور پھول چڑھائے ۔ اس موقع پر ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے انچارج کاظم رضا اور اراکین بھی موجود تھے ۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور اراکین رابطہ کمیٹی نے حق پرست شہداء کو سلام عقیدت پیش کیا اور ان کے بلند درجات کیلئے دعا بھی کی ۔ 
لیبر ڈویژن کے یوم تاسیس کے سلسلے میں جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں لیبر ڈویژن سے تعلق رکھنے والے تمام یونٹوں اور مزدور یونین کے عہدیداران نے یادگارِ شہدائے حق پرحاضریاں دیں جس کے باعث جناح گراؤنڈ اور اس کے اطراف کے علاقہ میں زبردست ہجوم دکھائی دیا ۔ اس موقع پر لیبر ڈویژن کے مختلف یونٹوں کے ذمہ داران ذمہ داران اور مزدور یونین کے عہدیداران نے یادگارِ شہدائے حق پر بڑی تعداد میں پھول رکھے اور حق پرست شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت کیلئے دعائیں کیں ۔

9/28/2024 6:18:37 PM