Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رکن رابطہ کمیٹی اشفاق منگی کی ارکان اسمبلی کے ہمراہ سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرارزایسوسی ایشن کے دفترمیں اساتذہ سے ملاقات


 Posted on: 2/26/2014
رکن رابطہ کمیٹی اشفاق منگی کی ارکان اسمبلی کے ہمراہ سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرارزایسوسی ایشن کے دفترمیں اساتذہ سے ملاقات 
حکومت سندھ اساتذہ کے ساتھ ہونے والے تذلیل آمیز سلوک کا فی الفور نوٹس لے ۔ ڈپٹی پارلیمانی لیڈرخواجہ اظہار الحسن
پولیس کی جانب سے گرفتار کئے جانے والے احتجاجی مظاہرے میں شریک اساتذہ کی فوری رہا کیا جائے۔خواجہ اظہار الحسن
کراچی۔۔۔۔26فروری2014
سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈرخواجہ اظہار الحسن نے سندھ سیکریٹریٹ کے باہر اساتذہ کی تنظیم \"سپلا\"کی جانب سے ہونے والے احتجاجی مظاہرہ کے شرکا ء پر آنسو گیس ، واٹر کینن کے آزادانہ استعمال اور متعدداساتذہ کے بلا جوازگرفتار کئے جانے کی پر زور الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپنے جائز مطالبات منوانے کے لئے احتجاج کرنا ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے اور اساتذہ اکرام کا شمار معاشرے کے سب سے زیادہ قابل احترام افراد میں ہوتا ہے اور اگرحکومت ان کے جائز حقوق ان کودینے سے گریزاں ہیں تو ایک عام انسان کے حقوق کی کیا گارنٹی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں لہذا حکومت سندھ اساتذہ کے ساتھ ہونے والے تذلیل آمیز سلوک کا فی الفور نوٹس لے اور پولیس کی جانب سے گرفتار کئے جانے والے احتجاجی مظاہرے میں شریک اساتذہ کی فوری رہائی کے احکامات جاری کرے ۔انہوں نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیر اعلی سندھ سیدقائم علی شاہ اور وزیرتعلیم نثارکھوڑو سے مطالبہ کیا کہ اساتذ ہ کے نمائندگان سے ملاقات کرکے ان کے مسائل کا جائزہ لے اور ان کے مطالبات کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کرے تاکہ صوبے کا تعلیمی امن قائم رہے ۔ دریں اثناء ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور رکن سندھ اسمبلی ا شفاق احمد منگی نے ارکان سندھ اسمبلی خالد بن ولایت اور کامران اختر کے ہمراہ سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرارزایسوسی ایشن کے دفترواقع ڈی جے سائنس کالج جاکر اساتذ ہ سے ملاقات کی اور ایم کیوایم کی جانب سے معزز اساتذہ کے ساتھ ہونے والے سلوک پر افسوس کا اظہار اور سخت مذمت کی اور\"سپلا\" مطالبات کے حوالے سے سندھ اسمبلی میں آواز اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ بعد ازاں رکن رابطہ کمیٹی اشفاق منگی اور ارکان اسمبلی نے آرام باغ تھانے جاکربلاجواز گرفتار کئے جانے والے مختلف کالجز اور یونیورسیٹیز سے تعلق رکھنے والے متعدد اساتذہ سے ملاقات کی اور ان کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

9/28/2024 6:24:52 PM