Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

طالبانائزیشن ملک کیلئے کینسر ہے ،اس کے خلاف تمام محب وطن پاکستانیوں کومتحد ہوناچاہیے۔الطاف حسین


طالبانائزیشن ملک کیلئے کینسر ہے ،اس کے خلاف تمام محب وطن پاکستانیوں کومتحد ہوناچاہیے۔الطاف حسین
 Posted on: 2/25/2014
طالبانائزیشن ملک کیلئے کینسر ہے ،اس کے خلاف تمام محب وطن پاکستانیوں کو متحد ہونا چاہیے۔ الطاف حسین
بین الاقوامی طاقتیں مسلمانوں کی طاقت کو تقسیم کرنے اورانہیں تباہ کرنے پرتلی ہوئی ہیں
انہوں نے یہ بات آج پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ طاہراشرفی سے گفتگو
مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے تاریخی ریلی منعقد کرنے پر ایم کیوایم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حافظ طاہر اشرفی
آپ نے دہشت کے ماحول میں تاریخی ریلی منعقد کرکے خوف کی فضاء کو ختم کیا۔ طاہراشرفی کی الطا ف حسین سے گفتگو
الطاف حسین نے حافظ طاہر اشرفی کو 9 مارچ کولاہورمیں ایم کیوایم کے زیراہتمام ہونے والی صوفیاکانفرنس کی بھی دعوت دی
لندن۔۔۔25، فروری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ طالبانائزیشن ملک کیلئے کینسر ہے اوراس کے خلاف تمام محب وطن پاکستانیوں کو متحد ہوناچاہیے۔ انہوں نے یہ بات آج پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ طاہراشرفی سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی طاقتیں مسلمانوں کی طاقت کوتقسیم کرنے اورانہیں تباہ کرنے پرتلی ہوئی ہیں لہٰذا ہمیں ان سازشوں کوبھی سمجھنا چاہیے اوراتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان دہشت گردوں نے ایف سی کے جوانوں کوجس بیدردی اورسفاکی سے ذبح کیا اور ان کی لاشوں کی بے حرمتی کی اس کو دیکھ کر ہردردمند دل لرز اٹھتاہے ۔اسے دیکھ کرفوج کے جوانوں اورعوام میں شدیدغم وغصہ پایاجاتاہے ۔انہوں نے کہاکہ ان حالات میں مسلح افواج کو عوام کی سپورٹ کی ضرورت ہے ۔ حافظ طاہر اشرفی نے جناب الطا ف حسین کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ مسلح افواج پر جس طرح دہشت گردوں کی جانب سے بھرپورحملے کئے جارہے تھے ، میڈ یا اور شہریوں کودہشت گردی کانشانہ بنایا جارہا تھا اس پر پورے ملک میں ایک خوف ودہشت طاری تھی لیکن آپ نے ایسے ماحول میں مسلح افواج کی حمایت میں کراچی میں تاریخی ریلی منعقد کرکے نہ صرف خوف کی فضاء کوختم کیابلکہ دوسروں کوبھی یہ پیغام دیاکہ وہ بھی اس نازک وقت میں مسلح افواج سے یکجہتی کااظہارکریں۔ جناب الطاف حسین نے حافظ طاہر اشرفی کو 9 مارچ کولاہورمیں ایم کیوایم کے زیراہتمام ہونے والی صوفیاکانفرنس کی بھی دعوت دی ۔ حافظ طاہراشرفی نے کانفرنس کی دعوت قبول کی اوراس سلسلے میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

9/28/2024 6:23:28 PM