Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اورریٹائرڈمیجر اظہرفخرالدین نے قائدتحریک الطا ف حسین کے فکروفلسفے اورایم کیوایم کی پالیسیوں سے متاثرہوکرمتحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیارکرلی ہے


پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اورریٹائرڈمیجر اظہرفخرالدین نے قائدتحریک الطا ف حسین کے فکروفلسفے اورایم کیوایم کی پالیسیوں سے متاثرہوکرمتحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیارکرلی ہے
 Posted on: 2/26/2014
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اورریٹائرڈمیجر اظہرفخرالدین نے قائدتحریک الطا ف حسین کے فکروفلسفے اورایم کیوایم کی پالیسیوں سے متاثرہوکرمتحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیارکرلی ہے 
اس دعاکے ساتھ ایم کیوایم میں اپنی شمولیت کا اعلان کرتاہوں کہ پاکستان کی بقاء اورسلامتی کیلئے کام کرتارہوں گا،اظہرفخرالدین
قائدتحریک جناب الطاف حسین بھائی کاشکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ایم کیوایم جیسی جماعت میں کام کرنے کاموقع فراہم کیا
میں نے الطاف حسین کے نظریے کوسمجھاہے اورایم کیوایم کی پالیسیوں کوقریب سے دیکھاہے بلکہ بغورجائزہ بھی لیاہے
جس کے بعدمیں اس نتیجے پرپہنچاہوں کہ متحدہ قومی موومنٹ ہی وہ جماعت ہے جوملک کی بقاء وسلامتی کیلئے کام کررہی ہے
رابطہ کمیٹی کے ارکان یوسف شاہوانی،اسلم آفریدی،حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نائلہ منیر اور جمال احمدکے ہمراہ اظہرفخرالدین کی خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں پریس کانفرنس 
کراچی ۔۔۔(اسٹاف رپورٹر)
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اورریٹارئرڈمیجر اظہرفخرالدین نے ایم کیوایم کے قائدجناب الطا ف حسین کے فکروفلسفے اورایم کیوایم کی پالیسیوں سے متاثرہوکرمتحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کااعلان کردیاہے ۔یہ انہوں نے بدھ کی شام ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان یوسف شاہوانی،اسلم آفریدی،حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نائلہ منیر اور جمال احمدکے ہمراہ خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔اس موقع پرایم کیوایم کے ذمہ داران بھی موجودتھے۔اظہرفخرالدین نے کہاکہ میرا تعلق ڈیفنس سے ہے اورڈیفنس میں رہتے ہوئے میری کوشش یہ ہی تھی کہ میں ملک کیلئے کچھ کروں،میراعزم تھاکہ اللہ تعالیٰ نے جوزندگی مجھے دی ہے میں اس کوملک وقوم کیلئے استعمال کروں لہٰذا میں نے ریٹارئرڈمنٹ کے بعدپاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکی اور2004ء میں سیاست کاآغازپاکستان تحریک انصاف سے کیاجس کے بعدپاکستان میں عام انتخابات کااعلان ہواتو میری لگن اورمحنت کودیکھتے ہوئے میرے اس وقت کے چیئرمین عمران خان صاحب نے مجھے دونشستوں پی ایس127اورپی ایس128سے ٹکٹ دیا ۔ انہوں نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ کراچی کے عوام نے مجھے ووٹ دیئے اورمتحدہ قومی موومنٹ کے بعدمجھے سب سے زیادہ ووٹ ملے جس پرمیں عوام کاتہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کادورختم ہوتے ہی مجھے ایک نوٹی فیکشن کے ذریعے تحریک انصاف میں ایک اورذمہ داری دیدی گئی اورمجھے انصاف ہاؤس کاسربراہ (ایڈمنسٹریٹر) بنادیا گیا۔انہوں نے کہاکہ ایسی بات نہیں کہ تحریک انصاف میں مجھے ڈی گریڈکیاگیاتھاتاہم میری زندگی کامقصدپاکستان کی بقاء وسلامتی کیلئے کام کرناتھاوہ مجھے پاکستان تحریک انصاف میں اپنامقصدپوراہوتانظرنہیںآرہاتھا۔میں نے الطاف حسین کے نظریے کوسمجھاہے اورایم کیوایم کی پالیسیوں کوقریب سے دیکھاہے جس کے بعدمیں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ ایم کیوایم ہی وہ جماعت ہے جوملک کی بقاء وسلامتی کیلئے کام کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ میرے اصول اورقائدتحریک الطاف حسین کاویژن ایک ہے،قائدتحریک جناب الطاف حسین بھائی کاشکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ایم کیوایم جیسی جماعت میں کام کرنے کاموقع فراہم کیاجوپاکستان کی بقاء وسلامتی کیلئے عملی جدوجہدکررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ آج میں قائدتحریک الطاف حسین کے فکرفلسفے اورایم کیوایم کی جدوجہدسے متاثرہوکرایم کیوایم میں اپنی شمولیت کااس دعاکے ساتھ اعلان کرتاہوں کہ پاکستان کی بقاء اور سلامتی کیلئے کام کرتارہوں گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں جس جذبے کے تحت ایم کیوایم میںآیاہوں اس جذبے کودیکھتے ہوئے عنقریب تحریک انصاف سے مزید لوگ ایم کیوایم کی طرف آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ میری کسی سے ناراضگی نہیں میں اپنی مرضی سے ایم کیوایم میںآیاہوں اوریہاںآکرمجھے دلی خوشی ہے۔

9/28/2024 6:23:16 PM