Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
ایم کیوایم کے سینئر ارکان واسع جلیل اورمحمد انور کو رابطہ کمیٹی میں شامل کرلیا گیا، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن نے ایم کیوایم کے سینئر ارکان واسع جلیل اور محمد انور کو رابطہ کمیٹی میں شامل کرلیا ہے ۔ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلہ کی توثیق کردی ہے۔واضح رہے کہ ایم کیوایم کی مختلف ذمہ داریوں سے معطل کیے گئے تمام افراد کے حوالہ سے ایک انتہائی بااعتماد اور ایماندار افراد پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے جوان معطل شدہ افراد کے بارے میں مکمل تحقیقات کرکے اپنی سفارشات رابطہ کمیٹی کے حوالہ کرتی ہے۔
Read More    Posted on: 20 Jan 2015
متحدہ لائرز فورم کے زیر اہتمام جمعرات کومتحدہ لائرز فو رم کی سالانہ ڈائری کی تقریب رونمائی منعقد کی جائے گی،اعلامیہ
متحدہ لائرز فورم کے زیر اہتمام 22جنوری2015ء بروز جمعرات شام چار بجے نوبہار ریسٹورنٹ صدر میں متحدہ لائرز فو رم کی سالانہ ڈائری کی تقریب رونمائی منعقد کی جائے گی۔
Read More    Posted on: 20 Jan 2015
پولیس حراست میں ماورائے عدالت قتل کے واقعات پر عوام مارشل لاء کامطالبہ نہ کریں تو کیاکریں، محمد انور
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رکن محمد انور نے اپنے ایک بیان میں پیپلزپارٹی کے رہنماء سینیٹر رحمان ملک کی جانب سے مارشل لاء کے نفاذ کی مخالفت کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ رحمان ملک کو دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے پہلے اپنے گریبان میں جھانکناچاہیے۔ایک بیان میں محمد انور نے کہاکہ میں رحمان ملک سے سوال کرتا ہوں کہ پیپلزپارٹی کی حکومت کی جانب سے کراچی کے تمام تھانوں میں بدنام زمانہ ڈاکوؤں کی تعیناتی کرکے ایم کیوایم کے آٹھ آٹھ ، دس دس کارکنوں کو پولیس کی حراست میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناکرماورائے عدالت قتل کیاجاتا رہے، ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں دن بدن تیزی آرہی ہے
English
Read More    Posted on: 20 Jan 2015
گلگت بلتستان کی عبوری کابینہ میں بشارت اللہ کی متوقع شمولیت پر رابطہ کمیٹی کا شدیداظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گلگت بلتستان کی عبوری کابینہ میں مسلم لیگ (ن )سے تعلق رکھنے والے گلگت بلتستان اسمبلی کے سابق قائد حزب اختلاف کے بھتیجے بشارت اللہ کی متوقع شمولیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ بشارت اللہ کی عبوری کابینہ میں شمولیت سے محسوس ہوتاہے کہ گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کیلئے ہونے والے انتخابات کیلئے انتخابی مہم شروع ہونے سے پہلے ہی انتخابات میں دھاندلی کا پلان بنالیا گیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ 
English
Read More    Posted on: 20 Jan 2015
سوگوارلواحقین سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم ملیر سیکٹر یونٹ 96کے کارکن سید سجاد حسین ، ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 123کے کارکن مسرت خان کے بیٹے محمد آصف ،ایم کیوایم شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 109کے کارکن خورشید احمد کی زوجہ فہمیدہ ،ایم کیوایم قصبہ علیگڑھ سیکٹر یونٹ 130کے کارکن عبدالمجید کی والدہ محترمہ کنیز بیگم ،ایم کیوایم سانگھڑ زون یونٹ ٹنڈوآدم کے کارکن محمد ندیم راجپوت کے بھائی محمد جاوید
Read More    Posted on: 20 Jan 2015
کارکنان کے انتقال پرایم کیوایم کے قائد جناب الطا ف حسین کااظہار افسوس
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے لیبر ڈویژ ن پی آئی اے یونٹ کے کارکن و لیبر ڈویژن کی مرکزی کابینہ کے سابقہ رکن محمد رفیق ولد محمد حنیف اورایم کیوایم ملیر سیکٹر یونٹ 96کے کارکن سید سجاد حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ 
Read More    Posted on: 20 Jan 2015
ملک بھرمیں جاری پیٹرول کے بحران کے خاتمے کیلئے حکومت کارویہ اوراقدامات غیرسنجیدہ ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ ملک بھرمیں جاری پیٹرول کے بحران کے خاتمے کیلئے حکومت کارویہ اوراقدامات غیرسنجیدہ ہیں۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جس کے بعدپاکستان کے عوام کوپیٹرول کی قیمتوں میں کمی کافائدہ ہونا چاہیے تھا لیکن عوام کوفائدہ پہنچنے کے بجائے پیٹرول کے بحران کاسامناہے۔ بجلی اورگیس کے بعد ملک میں کئی روزسے پیٹرول کابحران جاری ہے جس کی وجہ سے شہریوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثرہورہے ہیں۔
Read More    Posted on: 20 Jan 2015
مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے قریب اسکول وین اور کار میں تصادم کے باعث پانچ افراد کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے پرایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے قریب اسکول وین اور کار میں تصادم کے باعث پانچ افراد کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Read More    Posted on: 20 Jan 2015
صوبہ پنجاب کے بعد ملک بھر میں پیدا ہونے والے پیٹرول کے سنگین بحران پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے صوبہ پنجاب کے بعد ملک بھر میں پیدا ہونے والے پیٹرول کے سنگین بحران کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور اس کے وزراء پیٹرول کے سنگین بحران پر اپنی نااہلی کو تسلیم کریں اور وہ اجلاس پہ اجلاس اورایک دوسرے پر الزامات کی سیاست کرکے قوم کو بیوقوف بنا کر اپنا دامن ہرگز نہیں بچا سکتے ہیں ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پنجاب سمیت ملک بھر کے عوام کو پٹرول بحران پر حکومتی اجلاس ، میٹنگوں اورجھوٹے دعوؤں کی نہیں بلکہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے،ملک پہلے ہی نازک ترین صورتحال سے دوچار ہے اور مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کے لئے آپریشن ضرب عضب میں مصروف ہیں ایسے موقع پر ملک میں پیٹرول کا سنگین بحران ملک بھرمیں پھیل جانا حکومت کے لئے لمحہ فکیریہ ہے ۔
Read More    Posted on: 20 Jan 2015
پیٹرول کے بحران کے معاملے میں حکومت نے سنگین نااہلی کامظاہرہ کیاہے۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ملک میں پیٹرول کے بحران کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے اس معاملے میں حکومت نے سنگین نااہلی کامظاہرہ کیاہے ،اعلیٰ عدلیہ کے ججز اورمسلح افواج کے جرنیلوں کو اس معاملے پربھی سوچناچاہیے اورملک کوپیٹرول کے بحران سے نکالنے کیلئے اپناکرداراداکرناچاہیے۔ کراچی پاکستان کامعاشی حب ہے ،اس کوبچاناپاکستان کوبچاناہے، ہرصوبے میں امن اور قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے اوردہشت گردوں کواس بات کی اجازت نہیں ہونی چاہیے کہ وہ شہریوں کے خون سے ہولی کھیلیں۔ انہوں نے یہ بات نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگوکے دوران ملک کی موجودہ صورتحال پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہی ۔
English Viewers
Read More    Posted on: 19 Jan 2015

Urdu News Archive