Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کے ۔ الیکٹرک کو 650میگا واٹ بجلی کی فراہمی کے معاہدے میں توسیع نہ ہونے پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش


کے ۔ الیکٹرک کو 650میگا واٹ بجلی کی فراہمی کے معاہدے میں توسیع نہ ہونے پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش
 Posted on: 2/3/2015 1
کے ۔ الیکٹرک کو 650میگا واٹ بجلی کی فراہمی کے معاہدے میں توسیع نہ ہونے پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش
کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے جو پورے ملک کو 75فیصد سے زائد ریونیو کی مد میں دیتا ہے، رابطہ کمیٹی
حکومت کو کراچی کی آ بادی کے تناسب سے شہر کیلئے1000میگا واٹ بجلی فراہم کرنا چاہئے تھی، رابطہ کمیٹی
وفاقی حکومت کی جانب سے اتنے بڑے اور اہم شہر کو بجلی کی فراہمی کیلئے معاہدے میں توسیع نہ کرنا کراچی کیلئے قابل افسوس ہے
حکومت ملک کی معیشت میں کراچی کے کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے کے ۔ الیکٹرک کو 650میگا واٹ بجلی کی 
فراہمی کا سلسلہ دوبارہ شروع کروائے، رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
کراچی ۔۔۔3فروری2015ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے وفاقی حکومت کی جانب کے ۔ الیکٹرک کو 650میگا واٹ بجلی فراہم کرنے کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کے اقدام پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی پاکستان کا معاشی حب کا درجہ رکھتا ہے جو پورے ملک کو 75فیصد سے زائد ریونیو کی مد میں حصہ دیتا ہے جس کے مطابق ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ حکومت کے ۔ الیکٹرک کو کراچی کیلئے1000میگا واٹ بجلی فراہم کرنا چاہئے تھا کیونکہ کراچی کی آبادی اس سے قبل ہونیوالے معاہدے کے وقت کی آبادی سے کہیں زیادہ ہے لیکن اتنے بڑے اور اہم شہر کو بجلی کی فراہمی کیلئے حکومت کی جانب سے کے ۔ الیکٹر ک کے معاہدے میں توسیع نہ کرنا کراچی کے شہریوں کے لئے قابل افسوس ہے۔رابطہ کمیٹی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک کی معیشت میں کراچی کے کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے یہاں کے شہریوں سے انصاف کریں اور کے ۔ الیکٹرک کو 650میگا واٹ بجلی کی فراہمی کا سلسلہ دوبارہ شروع کروائیں۔


9/30/2024 10:22:04 AM