Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
اگر وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ارکان نے مظلوموں کے ساتھ انصاف نہیں کیا تو انہیں قدرت کے مکافات عمل کے تحت اس سے بدتر حالات سے گزرنا پڑے گا۔ الطاف حسین

 متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ اگروزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ارکان نے مظلوموں کے ساتھ انصاف نہیں کیاتو انہیں قدرت کے مکافات عمل کے تحت اس سے بدترحالات سے گزرنا پڑے گا۔ کراچی میں ایک طرف ایم کیوایم کے کارکنوں کو شہید کیا جارہا ہے تو دوسری طرف شیعہ ڈاکٹروں، انجینئروں اورپروفیشنلزکوشہیدکیاجارہاہے،اگریہ سلسلہ نہیں روکاگیاتو اس کاعذاب پاکستان پر پڑے گاانہوں نے یہ بات اتوارکی صبح وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے شہداء کے لواحقین بھی موجود تھے ۔ جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب میں شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ آپ دکھ اور غم کی جس کیفیت سے گزررہے ہیں میں ا س سے اچھی طرح واقف ہوں
Read More    Posted on: 11 Jan 2015
ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل میں بالواسطہ یا بلاواسطہ ملوث پولیس اورقانون نافذکرنیوالےاداروں کے اہلکاروں اورججوں کیخلاف قتل کے مقدمات قائم کئے جائیں۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے جو اہلکار اور ججز ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل میں بالواسطہ یا بلاواسطہ ملوث ہیں ان کے خلاف قتل کے مقدمات قائم کرکے انہیں سخت ترین سزا دی جائے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ گزشتہ روز مورخہ 10جنوری 2015ء کو ایم کیوایم کے چار گرفتارکارکنان کو حراست کے دوران بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر شہید کردیا گیاجبکہ ایک اورکارکن کوگولیاں مارکرشہید کردیا گیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ کراچی آپریشن کے نام پر ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدردوں کو ان کے والدین، رشتہ داروں اوراہل محلہ کے سامنے گرفتارکیا جاتا ہے
Read More    Posted on: 11 Jan 2015
ملک بھرمیں ایم کیوایم کے یوم سوگ اورسندھ بھرمیں شٹرڈاؤن کی کال میں ایک دن کی توسیع
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ماورائے عدالت قتل کیے گئے ایم کیوایم کے شہداء کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے کسی قسم کی یقین دہانی نہ کرائے جانے پر کل بروز پیر کو بھی ملک بھرمیں یوم سوگ اور سندھ بھر میں شٹرڈاؤن کا اعلان کیاہے ۔ ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔واضح رہے کہ ہفتہ کی شب ایم کیوایم کے شہداء کے لواحقین نے وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کے سامنے احتجاجی دھرناشروع کیا تھا
Read More    Posted on: 11 Jan 2015
قائم علی شاہ اور صوبائی وزراء ،وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر موجود شہداء کے لواحقین کی فریاد سنیں، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور سندھ کابینہ کے اراکین کی سردمہری اور بے حسی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ گزشتہ 6 گھنٹوں سے شہداء کے لواحقین اپنے پیاروں کی لاشیں لیکر وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے انصاف کیلئے دہائیاں دے رہے ہیں لیکن نہ تو وزیراعلیٰ سندھ نے شہداء کے لواحقین سے اظہارتعزیت کی زحمت گوارا کی اور نہ ہی سندھ کابینہ کے ارکان کو شہداء سے اظہارہمدردی کی توفیق ہوئی
Read More    Posted on: 11 Jan 2015
سندھ حکومت تو خودجرائم پیشہ لوگوں کو ہائر کرتی ہے ،الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں ان پولیس اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنہوں نے ایم کیو ایم کے کارکنان محمد ریحان ولد شیخ عبد الرحمان، سید نعیم جعفری ولد سلیم جعفری اور سید جعفر عباس ولد سعید الحسن جعفری کو گرفتار کرنے کے بعد ٹارچر کا نشانہ بنا کران کی مسخ شدہ لاشیں موچکو تھانے کی حدود مواچھ گوٹھ میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے ۔
Read More    Posted on: 11 Jan 2015
سید فراز عالم سمیت ایم کیوایم کے بیگناہ کارکنان کو گرفتار کرکے غائب کرنے اور دوران حراست بہیمانہ تشدد کے بعد ماورائے عدالت قتل کے واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے، قمر منصور

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان انچارج قمرمنصورنے خداوررسول کاواسطہ دیتے ہوئے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ناصرالملک،چیف جسٹس ہائی کورٹ سندھ مقبول باقر، آرمی چیف جنرل راحیل شریف،ڈی جی آئی ایس آئی کے رضوان اختر، وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف اوروزیر داخلہ چوہدری نثارعلی سمیت جمہوریت پسندلوگوں سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ سیدفرازعالم سمیت ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کوگرفتار کرکے غائب کرنے اوردوران حراست بہیمانہ تشددکے بعد ماورائے عدالت قتل کے واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ کارکنان کے جنازے اٹھا اٹھا کر
Read More    Posted on: 11 Jan 2015
سپرہائی وے پر ٹرالر اور مسافر بس کے درمیان خوفناک تصادم میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہارافسوس
Read More    Posted on: 11 Jan 2015
فرازعالم کی شہادت پولیس کے تشدد کے نتیجے میں ہوئی ہے ، یہ کھلا ماورائے عدالت قتل ہے۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی میں پولیس کی حراست کے دوران تشددکے نتیجے میں ایم کیوایم ملیرسیکٹرکے کارکن فرازعالم کے سفاکانہ قتل کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ کراچی میں ایک طرف تو طالبان، لشکرجھنگوی اوردیگرکالعدم تنظیموں کے دہشت گردایم کیوایم کے کارکنوں کودہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں اورانہیں چن چن کرشہیدکررہے ہیں جبکہ دوسری جانب پولیس ،رینجرز اور پولیس کی دیگرایجنسیاں ایم کیوایم کے شہیدکارکنوں کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کے بجائے ایم کیوایم کے کارکنوں کوہی پکڑ پکڑ کر غائب کررہی ہیں
Read More    Posted on: 10 Jan 2015
ایم کیوایم ملیرسیکٹرکے کارکن فرازعالم کی پولیس حراست میں بدترین تشدد کے ذریعے قتل اور اورنگی ٹاؤن میں کارکن ندیم احمد کے مذہبی انتہا پسند دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل کے خلاف کل بروز اتوار کو ملک بھرمیں پرامن یوم سوگ منایا جائے گا
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کاایک ہنگامی اجلاس ہواجس میں ایم کیوایم ملیرسیکٹرکے کارکن فرازعالم کی پولیس حراست کے دوران بدترین تشددکے ذریعے ماورائے عدالت قتل اور ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹرکے کارکن ندیم احمد کی مذہبی انتہا پسند دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیاہے کہ ایم کیوایم کے کارکن فرازعالم کے ماورائے عدالت قتل اور ندیم احمد کے قتل کے خلاف کل بروز اتوارکوملک بھرمیں پرامن یوم سوگ منایاجائے گا۔ 
وڈیو
Read More    Posted on: 10 Jan 2015
کراچی سمیت پاکستان بھرمیں مذہبی انتہاء پسند دہشت گرد تنظیموں کادائرہ کاربڑھتا جارہا ہے، اراکین رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی لندن کے ارکان انبساط ملک ، مصطفی عزیزآبادی، اظہار احمدخان ،ڈاکٹر سلیم دانش اور ڈاکٹر ایوب شیخ نے کراچی میں پولیس کے ہاتھوں القاعدہ انڈین سب کانٹی نینٹ کے کمانڈر کی ہلاکت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی سمیت پاکستان بھرمیں مذہبی انتہاء پسند دہشت گرد تنظیموں کا دائرہ کاربڑھتا جارہا ہے ۔
Read More    Posted on: 10 Jan 2015

Urdu News Archive