Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
بعض سیاسی تجزیہ نگاروں اور تجربہ کار اینکرپرسنز کامسلح افواج کے بارے میں جماعت اسلامی کی لن ترانی کو سیاسی معاملہ قراردینا اور فوج کو تنقید کا نشانہ بنا ناافسوسناک ہے۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے بعض سیاسی تجزیہ نگاروں اور تجربہ کار اینکرپرسنز کی جانب سے مسلح افواج کے بارے میں جماعت اسلامی کی لن ترانی کو سیاسی معاملہ قراردینے اور فوج کو تنقید کا نشانہ بنانے پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ اگر کوئی فرد، افراد، کوئی فریق یا جماعت اپنے ہی ملک کی فوج پر بے بنیاد الزام تراشیاں کرے اورملک و قوم کی حفاظت میں دشمنوں کے ہاتھوں ذبح تک کردیے جانے والے فوجیوں کو شہید کے بجائے ہلاک قراردے اور ظلم وتشدد، قتل وغارتگری اور مذبح خانہ چلانے والوں کے ہلاک ہوجانے پراسے شہید قرار دیا جائے یہ منطق میری سمجھ سے قطعی اور قطعی بالا ہے ۔
Read More    Posted on: 11 Nov 2013
کارکنان سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم میر پور خاص زون سیکٹر اے یونٹ2-Cکے کارکن شہباز احمد خان کی ہمشیرہ شکیلہ اور نائن زیرو پر ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں خدمات انجام دینے والے کارکن سلیم کے سسر محمد معین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کاا ظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کاا ظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاکرے۔(آمین)
Read More    Posted on: 11 Nov 2013
وفاقی اور صوبائی الیکشن کمیشن سندھ بلدیاتی انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کرے اور اس کی تاریخ عاشورہ محرم کے بعد کی رکھی جائے ، ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی کی درخواست
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن حیدرعباس رضوی نے وفاقی الیکشن کمیشن اور صوبائی الیکشن کمیشن سندھ سے درخواست کی ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں اضافہ کیاجائے اور کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کی تاریخ عاشورہ محرم کے بعد کی رکھی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ کل 12نومبر ہے جو کہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ ہے جبکہ کاغذات نامزدگی پورے سندھ میں دستیاب نہیں ہیں
Read More    Posted on: 11 Nov 2013
؂فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کی نشتر پارک ، حسینیہ سجادیہ امام بارگاہ کھارادر ،امام بارگاہ خراساں سولجربازار اور عزا خانہ زہرا میں منعقدہ عزاداری کی مجالس میں شرکت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین حیدر عباس رضوی ، احمد سلیم صدیقی ، ڈاکٹر صغیراحمد اور عادل خان نے محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی ، امن وامان برقرار رکھنے اور مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے گزشتہ روز مختلف علاقوں اور امام بارگاہوں میں منعقدہ مجالس میں شرکت کی اور عزادارانِ حسین ؑ کے ہمراہ مجالس سماعت کی۔اس موقع پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبد الحسیب اور ایم کیوایم علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد و اراکین بھی موجود تھے ۔
Read More    Posted on: 11 Nov 2013
مفتیان کرام اور علمائے کرام کا بیان جناب الطاف حسین کے بیان کی مکمل تائید کرتا ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سنی اتحاد کونسل کے 30سے زائد مفتیان اور دیگر علماء کرام کی جانب سے حکیم اللہ محسود کو شہید قرار نہ دینے کے بیان کا خیر مقدم کر تے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایک بیان رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ملک کے جید عالم دین، مفتیان کرام اور مذہبی اسکالرز کی جانب سے حق گوئی ، بیباکی اور جراتمند انہ بیان ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے اس بیان کی مکمل تائید ہے جس میں جناب الطاف حسین نے واضح الفاظ میں کہاہے کہ جوانسان امام بار گاہوں ،مساجد اور بزرگان دین کے مزارات پر حملے کرکے بے گناہ اور معصوم مسلمانوں کے قتل میں ملوث ہوکیا ایسے انسان کو شہیدکہا جاسکتا ہے ؟
Read More    Posted on: 11 Nov 2013
ایم کیو ایم اپنے اوائل ایام سے ہی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام اورمذہبی منافرت کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے۔احمد سلیم صدیقی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی نے محرم الحرام کے موقع پر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور علمائے کرام کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے اور مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے معروف شیعہ عالم دین علامہ علی کرار نقوی علامہ اطہر مشہدی اور حافظ محمد سلفی سے ان کی رہائشگاہوں پر حق پرست ارکان اسمبلی شیخ صلاح الدین، انور رضا ، عبد الحسیب اور ایم کیوایم کی علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد اور اراکین کے ہمراہ ملاقات کی ۔
Read More    Posted on: 11 Nov 2013
جماعت اسلامی ایک ملک دشمن جماعت ہے، جماعت اسلامی پرفی الفور پابندی عائد کی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے جماعت اسلامی کے امیرمنورحسن کے بارے میں مسلح افواج کے ترجمان آئی ایس پی آرکے مذمتی بیان کی مکمل حمایت کی ہے اورکہاہے کہ مسلح افواج کے افسروں ،جوانوں اورہزاروں معصوم وبے گناہ پاکستانیوں کے سفاک قاتل کو شہید قراردینے اور پاکستان کی سرحدوں کادفاع کرنے والے مسلح افواج کے افسروں اورجوانوں کی قربانیوں کی توہین کرنے سے ثابت ہوگیاہے کہ جماعت اسلامی دراصل ایک ملک دشمن جماعت ہے
Read More    Posted on: 10 Nov 2013
بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں کا چناؤ دوستی،رشتہ داری اوراقربا پروری کے بجائے خالصتاً میرٹ کی بنیادپر کیاجائے۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کوہدایت کی ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں کا چناؤ دوستی،رشتہ داری اوراقربا پروری کے بجائے خالصتاً میرٹ کی بنیادپر کرے۔ انہوں نے یہ بات آج ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو پر رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم غریب ومتوسط طبقہ سے جنم لینے والی تحریک ہے جس نے روز اول سے ہی میرٹ اورصلاحیت کوترجیح دی ہے ۔ایم کیوایم میں پارٹی ٹکٹ نہ توفروخت کئے جاتے ہیں اورنہ ہی الیکشن کیلئے پارٹی ٹکٹ خاندان ،رشتہ داری ، اقرباء پروری اوردولت کی بنیادپر دیے جاتے ہیں
Read More    Posted on: 10 Nov 2013
ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی ہاکی ٹیم کی فتح پر قوم کو جناب الطاف حسین کی مبارکباد
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی ہاکی ٹیم کی فتح پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ ایک تہنیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ہاکی ٹیم کی شاندار کامیابی ٹیم کے کپتان سمیت پوری ٹیم کی محنت کا ثمر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایشین چیمئینز ٹرافی میں پاکستان کی ہاکی ٹیم نے فائنل دوسری مرتبہ جیت کرملک و قوم کا نام روشن کیا ہے جس پر ہاکی ٹیم کے کوچ ، کپتان سمیت ایک ایک کھلاڑی خراج تحسین اور شاباش کا مستحق ہے ۔ 
Read More    Posted on: 10 Nov 2013
ایم کیوایم کے سو گوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم اورنگی سیکٹریونٹ 124کے اکرم شہہید کے والد منور خان اور خیبرپختونخواہ ضلع سوات کے ڈسٹرکٹ کی ممبر محترمہ مریم کے والد میاں گل باچہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دیں ۔ آمین 
Read More    Posted on: 10 Nov 2013

Urdu News Archive