Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وفاقی اور صوبائی الیکشن کمیشن سندھ بلدیاتی انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کرے اور اس کی تاریخ عاشورہ محرم کے بعد کی رکھی جائے ، ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی کی درخواست


وفاقی اور صوبائی الیکشن کمیشن سندھ بلدیاتی انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کرے اور اس کی تاریخ عاشورہ محرم کے بعد کی رکھی جائے ، ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی کی درخواست
 Posted on: 11/11/2013
وفاقی اور صوبائی الیکشن کمیشن سندھ بلدیاتی انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کرے اور اس کی تاریخ عاشورہ محرم کے بعد کی رکھی جائے ، ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی کی درخواست 
کاغذات نامزدگی پورے سندھ میں دستیاب نہیں ہیں اور اگر کہیں پہنچے بھی ہیں تو انتہائی قلیل تعداد میں پہنچے ہیں ،حیدر عباس رضوی
سندھ میں حلقہ بندیاں مکمل نہیں ہوئی ہیں اور نہ ہی ان کا نوٹی فکیشن جاری ہوا ہے جس کے باعث آر اوز اور اے آر اوز کی تعیناتی نہیں ہوسکی ، حیدر عباس رضوی 
نئی حلقہ بندیاں پورے سندھ اور کراچی میں ہوئی ہیں اس پر ایم کیوایم نے اپنے تحفظات اور خدشات کا اظہار متعلقہ فورم کے ذریعے کیا ہے
سندھ اور کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے عمل میں سقم کے باعث ایم کیوایم سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، حیدر عباس رضوی 
خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے ارکان احمد سلیم صدیقی اور اسلم آفریدی کے ہمراہ صحافیوں کو پریس بریفنگ 
کراچی ۔۔۔11، نومبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن حیدرعباس رضوی نے وفاقی الیکشن کمیشن اور صوبائی الیکشن کمیشن سندھ سے درخواست کی ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں اضافہ کیاجائے اور کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کی تاریخ عاشورہ محرم کے بعد کی رکھی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ کل 12نومبر ہے جو کہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ ہے جبکہ کاغذات نامزدگی پورے سندھ میں دستیاب نہیں ہیں اور اگر کہیں پہنچے بھی ہیں تو انتہائی قلیل تعداد میں پہنچے ہیں اور وہاں بھی فارم ختم ہوچکے ہیں اسی طرح سندھ میں حلقہ بندیاں مکمل نہیں ہوئی ہیں اور نہ ہی ان کا نوٹی فکیشن جاری ہوا ہے جس کے باعث آر اوز اور اے آر اوز کی تعیناتی نہیں ہوسکی ، یہ تک معلوم نہیں چل رہا ہے آر اوز اور اے آر اوز کے کون ہے اور ان کے دفاتر کہاں ہیں ۔ ان خیالات کااظہار حیدر عباس رضوی نے پیر کی شب خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے دیگر ارکان احمد سلیم صدیقی اور اسلم آفریدی کے ہمراہ صحافیوں کو ایک پرہجوم پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سندھ اور کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے عمل میں سقم کے باعث ایم کیوایم سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی امیدواروں کیلئے فارم لینے اورواپس کرانے کا سلسلہ بھی بڑا مسئلہ بن گیا ہے اس صورتحال کو سنجیدگی سے لینا چاہئے ، بلدیاتی قوانین کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے لیکن اس کا عملی وجود کہیں نظر نہیں آرہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی توجہ بلدیاتی انتخابات کیلئے جونامزدگی کا فارم اس کی طرف خصوصی طور مبذول کرانا چاہتے ہیں کہ پہلے جو فارم کونسلر کی نامزدگی کیلئے ہوتا تھا وہ ایک صفحہ پر مشتمل تھا اور اب جو فارم ہے وہ پانچ صفحات پر مشتمل ہے اور انگریزی میں ہے اس وجہ سے عام جنرل کونسلر اور غریب آدمی جو اتنا خواندہ نہیں ہے اسے مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ سندھ کے حوالے سے 27نومبر سے بڑھا کر 7دسمبر کردی گئی ہے اگر ایسا کردیا گیا ہے تو کیا الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی وصولی کیلئے تاریخ کو آگے بڑھایا گیا ہے یا نہیں ؟۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ایم کیوایم انتخابات کا التواء ہرگز ہرگز نہیں چاہتی ، ایم کیوایم صرف اتنا چاہتی ہے کہ لیکشن کمیشن ہماری درخواست پربلدیاتی امیدوار وں کے فارم جمع کرانے کی حتمی تاریخ بڑھا دے جس پر ایم کیوایم الیکشن کمیشن کی شکر گزار ہوگی ۔ پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے حیدر عبا س رضوی نے کہا کہ الیکشن مینجمنٹ الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار ہے ، ہماری دعا ہے کہ انتخابات بہترین طریقے سے ہو جائیں ۔انہوں نے کہا کہ نئی حلقہ بندیاں پورے سندھ اور کراچی میں ہوئی ہیں اس پر ایم کیوایم نے اپنے تحفظات اور خدشات کا اظہار متعلقہ فورم کے ذریعے کیا ہے ۔ الیکشن کمیشن گراؤنڈ رئیلیٹی کو سامنے رکھ کر مشکلات کا حل نکالے ، 11، 12نومبر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ تھی آج بارہ بجے کے بعد سے فارم ملنا شروع ہوئے ، حیدرآباد کی صورتحال یہ ہے کہ ہمارے امیدوار جب آر اوز اور اے آر اوز کے پاس فارم لیکر گئے تو انہوں نے لینے سے ہی انکار کردیا ۔ایک صحافی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ابھی بہت سی چیزیں وضاحت کے ساتھ سامنے نہیں آئی ہیں ،بلدیاتی انتخابات میں چیلنجز اور مشکلات ہیں ۔ ایک اور صحافی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن بلدیاتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی میں حائل مشکالت کا حل پیش کردے تو بہتر ہوگا ،انتخابات ہوتے ہیں تو اس کے پیش نظر اتحاد بھی بنتے ہیں یہ جمہوری عمل کا حصہ ہے اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہئے ہم ااتحاد کریں گے یا نہیں یہ ہمارا فیصلہ ہے سر دست اس ضمن میں کوئی بات نہیں ہوئی ہے ۔ 



9/28/2024 6:18:28 AM