اہل پاکستان عالم اسلام سمیت دنیابھرکے عوام کومحسن انسانیت نبی آخرالزماں حضرت محمدمصطفےٰ ۖکا جشن ولادت بہت بہت مبارک ہو۔ الطاف حسین
حضوراکرم ۖکی سیرت طیبہ صرف مسلمانوں ہی کے لئے نہیں بلکہ دنیابھرکے تمام انسانوں کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے جنہوں نے نہ صرف اہل ِ عرب بلکہ پوری دنیاکے عوام کووہ پیغام دیاجو دنیا میں پھیلی ہوئی جہالت کے خاتمے ، علم کے حصول ، خواتین کے احترام، معاشرے میں عدم مساوات کے خاتمے ، امیرغریب، آقااورغلام، چھوٹے اوربڑے اورہرطرح کی تفریق کے خاتمے اوردنیامیں انصاف ومساوات اورخلق خدا کی خدمت پر مبنی ہے۔ نبی آخرالزماں حضرت محمدمصطفےٰ ۖکی یہ تعلیمات صرف مسلمانوں کے لئے نہیں بلکہ دنیاکے تمام انسانوں کے لئے رہتی دنیا تک رشدہ ہدایت کا ذریعہ ہیں۔ حضوراکرم ۖ سے عشق ومحبت وعقیدت کاتقاضہ ہے کہ ان کی تعلیمات پر عمل کیاجائے ۔