Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

؂فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کی نشتر پارک ، حسینیہ سجادیہ امام بارگاہ کھارادر ،امام بارگاہ خراساں سولجربازار اور عزا خانہ زہرا میں منعقدہ عزاداری کی مجالس میں شرکت


 Posted on: 11/11/2013
؂فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کی نشتر پارک ، حسینیہ سجادیہ امام بارگاہ کھارادر ،امام بارگاہ خراساں سولجربازار اور عزا خانہ زہرا میں منعقدہ عزاداری کی مجالس میں شرکت 
محرم الحرام کے موقع پر علمائے کرام اپنے خطبات میں تمام مسالک کے درمیان اتحاد اور بھائی چارے کا درس دیں، اراکین رابطہ کمیٹی حیدر عباس رضوی ، احمد سلیم صدیقی ، ڈاکٹر صغیر احمد اور عادل خان 
ملک میں قیام امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کا کردار کلیدی ہے ، مولانا شہنشاہ حسین نقوی و علمائے کرام علمائے کرام نے محرم الحرام کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ اور امن و امان کے قیام کیلئے ایم کیوایم کے وفود کی مجالس میں شرکت کا خیر مقدم کیااور اسے فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے عملی اقدام قرار دیا 
کراچی ۔۔۔11، نومبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین حیدر عباس رضوی ، احمد سلیم صدیقی ، ڈاکٹر صغیراحمد اور عادل خان نے محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی ، امن وامان برقرار رکھنے اور مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے گزشتہ روز مختلف علاقوں اور امام بارگاہوں میں منعقدہ مجالس میں شرکت کی اور عزادارانِ حسین ؑ کے ہمراہ مجالس سماعت کی۔اس موقع پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبد الحسیب اور ایم کیوایم علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد و اراکین بھی موجود تھے ۔ تفصیلات کے مطابق رابطہ کمیٹی کے اراکین نے نشتر پارک میں منعقدہ مولانا شہنشاہ حسین نقوی کی مرکزی مجلس میں شرکت کی اور بعدازاں مولانا شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات کرکے انہیں محرم الحرام کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ اور قیام امن برقرار رکھنے کے سلسلے میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغام پہنچایا ۔اسی طرح رابطہ کمیٹی کے اراکین نے حسینیہ سجادیہ امام بارگاہ کھارادر ، سولجربازار میں واقع امام بارگاہ خراساں اور عزا خانہ زہرا میں منعقدہ مجالس میں بھی شرکت کی ۔ مجالس میں مولانا شہنشا ہ حسین نقوی اور علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین محرم الحرام میں قیام امن اور مذہبی رواداری کا زیادہ سے زیادہ فروغ چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، منتخب نمائندے اور عہدیداران ہر سطح پر شیعہ علمائے کرام اور ماتمی انجمنوں کے عہدیداران سے ہر سال کی طرح رابطے میں ہیں ۔رابطہ کمیٹی کے اراکین نے علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ اپنے خطبات میں تمام مسالک کے درمیان اتحاد اور بھائی چارے کا درس دیں اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت و تندرستی اور ناگہانی آفات سے بچاؤ کیلئے خصوصی دعا کریں ۔ ا س موقع پر مولانا شہنشاہ حسین نقوی اور دیگر علمائے کرام نے محرم الحرام کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ اور امن و امان کے قیام کیلئے ایم کیوایم کے وفود کی مجالس میں شرکت کا خیر مقدم کیا اور اسے فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے عملی اقدام قرار دیا ۔ علمائے کرام نے کہا کہ آج عزاداری کی مجالس میں شہر کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے رہنما اور عہدیداران کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ تمام مسالک کے درمیان اتحاد ، بھائی چارہ اور محبت چاہتے ہیں تاکہ اس کے ذریعے اتحاد بین المسلمین کو نقصان پہچانے کی سازشوں سے نبرد آزما ہوا جاسکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں قیام امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کا کردار کلیدی ہے اور ہم دعا گو کہ اللہ تعالیٰ جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی ان مثبت کاوشوں میں غیب سے مدد فرمائے اور انہیں درازی عمر اور صحت و تندرستی عطا کرے ۔



9/28/2024 6:18:03 AM