Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں کا چناؤ دوستی،رشتہ داری اوراقربا پروری کے بجائے خالصتاً میرٹ کی بنیادپر کیاجائے۔الطاف حسین


بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں کا چناؤ دوستی،رشتہ داری اوراقربا پروری کے بجائے خالصتاً میرٹ کی بنیادپر کیاجائے۔الطاف حسین
 Posted on: 11/10/2013
بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں کا چناؤ دوستی،رشتہ داری اوراقربا پروری کے بجائے خالصتاً میرٹ کی بنیادپر کیاجائے۔الطاف حسین
ایم کیوایم نے روز اول سے ہی میرٹ اورصلاحیت کوترجیح دی ہے
ایم کیوایم میں پارٹی ٹکٹ نہ توفروخت کئے جاتے ہیں اورنہ ہی الیکشن کیلئے پارٹی ٹکٹ خاندان ،رشتہ داری ، اقرباء پروری اوردولت کی بنیادپر دیے جاتے ہیں
وفاشعاراورمخلص کارکنان ہی تحریک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں جنہوں نے ہرکڑے اورمشکل وقت میں تحریک کے مشن ومقصد کیلئے آگے بڑھ کرقربانیاں دی ہیں،قربانیاں دینے والے کارکنوں کوہرگزفراموش نہ کیاجائے
ایم کیوایم تمام زون اور سیکٹرز بلدیاتی انتخابات کیلئے بھرپورتیاریاں شروع کردیں ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو پر رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب
لندن ۔۔۔ 10 نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کوہدایت کی ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں کا چناؤ دوستی،رشتہ داری اوراقربا پروری کے بجائے خالصتاً میرٹ کی بنیادپر کرے۔ انہوں نے یہ بات آج ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو پر رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم غریب ومتوسط طبقہ سے جنم لینے والی تحریک ہے جس نے روز اول سے ہی میرٹ اورصلاحیت کوترجیح دی ہے ۔ایم کیوایم میں پارٹی ٹکٹ نہ توفروخت کئے جاتے ہیں اورنہ ہی الیکشن کیلئے پارٹی ٹکٹ خاندان ،رشتہ داری ، اقرباء پروری اوردولت کی بنیادپر دیے جاتے ہیں ۔ایم کیوایم نے 1987ء کے بلدیاتی انتخابات سے لیکرآج تک جتنے بھی انتخابات میں حصہ لیاہے اس میں ہمیشہ میرٹ کی بنیادپر ہی امیدواروں کاچناؤ کیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ وفاشعاراورمخلص کارکنان ہی تحریک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں جنہوں نے ہرکڑے اورمشکل وقت میں تحریک کے مشن ومقصد کیلئے آگے بڑھ کرقربانیاں دی ہیں لہٰذاہمیں تحریک کیلئے قربانیاں دینے والے کارکنان کوفراموش نہیں کرناچاہیے۔جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی پر زوردیاکہ وہ بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں کاچناؤ دوستی ، رشتہ داری اوراقرباء پروری کے بجائے میرٹ کی بنیادپر کریں۔انہوں نے تمام زونوں اور سیکٹروں سے بھی کہاکہ وہ بلدیاتی انتخابات کیلئے بھرپورتیاریاں شروع کردیں اور ایک بارپھرثابت کردیں کہ نامساعدحالات کے باوجودایم کیوایم کے کارکنان تحریک کے مشن ومقصدکیلئے جدوجہد جاری رکھتے ہیں۔



9/28/2024 6:16:20 AM