Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم اپنے اوائل ایام سے ہی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام اورمذہبی منافرت کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے۔احمد سلیم صدیقی


 Posted on: 11/11/2013
ایم کیو ایم اپنے اوائل ایام سے ہی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام اورمذہبی منافرت کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے۔احمد سلیم صدیقی
فرقہ واریت کے خاتمے اور مذہبی رواداری کے قیام کیلئے جناب الطاف حسین کی عملی کوششوں کو کسی طور نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔علامہ علی کرار نقوی
علما ء ایک دوسرے کے مسالک کے احترام کا درس دیکر مسلم امہ کے تما م مسالک کے درمیان مثالی اتحاد قائم کرسکتے ہیں۔حافظ محمد سلفی
محرم الحرام کے جلوسوں کے دوران ایم کیو ایم کی خدمات قابل صد تحسین ہیں۔علامہ اطہر مشدی
رابطہ کمیٹی کی محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور قیام امن کیلئے مختلف مکاتب فکر کے معروف اور ممتاز علمائے کرام سے ملاقاتیں
کراچی ۔۔۔11نومبر2013
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی نے محرم الحرام کے موقع پر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور علمائے کرام کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے اور مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے معروف شیعہ عالم دین علامہ علی کرار نقوی علامہ اطہر مشہدی اور حافظ محمد سلفی سے ان کی رہائشگاہوں پر حق پرست ارکان اسمبلی شیخ صلاح الدین، انور رضا ، عبد الحسیب اور ایم کیوایم کی علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد اور اراکین کے ہمراہ ملاقات کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن احمدسلیم صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کے لئے کوششیں کی ہیں یہی وجہ ہے کہ ایم کیو ایم شروع سے ہی فرقہ وارانہ ہم آہنگی اورمذہبی منافرت کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں نہ صرف ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین تما م مکاتب فکر کے علما ء اور مشائخ کے ساتھ ملاقاتیں کر رہے ہیں بلکہ منتخب حق پرست نمائندے اپنے اپنے حلقوں میں واقع امام بارگاہوں اور مساجد کے دورے کر کے وہاں کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر امن وامان کے قیام کے لئے مصروف عمل ہیں۔ ملاقات میں علامہ علی کرار نقوی، علامہ اطہر مشہدی اور حافظ محمدسلفی نے رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان حالات میں جبکہ سازشی عناصر ملک کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنے کے درپے ہیں ایسی صورتحال میں ملک میں فرقہ واریت کے خاتمے ،مذہبی رواداری اور بھائی چارے کے قیام کیلئے جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی عملی کوششوں کو کسی طور نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ محرم الحرام میں ایم کیو ایم کی خدمات قابل تحسین ہیں۔انہوں نے ایم کیوایم کی خدمات کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ جس طرح سے سندھ اور خصوصاََ کراچی میں فرقہ واریت کے خاتمہ کے لئے جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کوششوں میں مصروف ہے اسی طرح ملک کے دیگر صوبوں میں بھی سیاسی ومذہبی جماعتیں اپنے کارکنان اور عوام کو ایک دوسرے کے مسالک کے احترام کا درس دیکر مسلم امہ کے تما م مسالک کے درمیان مثالی اتحاد قائم کرسکتے ہیں اور یہ اتحاد نہ صرف پاکستان کے لئے سود مند ثابت ہوگا بلکہ ملت اسلامیہ کیلئے مشعل راہ ہوگا ۔ علمائے کرام نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے عوام سے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام کے موقع پر اپنے درمیان اتحاد اور بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کے لئے فرقہ واریت کو ہوا دینے والے عناصر پر کڑی نگاہ رکھیں ۔ علمائے کرام نے محرم الحرام کے موقع نکلنے والے جلوسوں کی گزرگاہوں پر ایم کیوایم کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات کو سراہا اور ملک سے دہشت گردی ، فرقہ واریت کے خاتمے ، مذہبی رواداری اور بھائی چارے کے قیام کے ساتھ ساتھ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر اور صحت تندرستی کیلئے دعا بھی کی۔ 



9/28/2024 6:16:04 AM