کارکنان سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی۔۔۔11نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم میر پور خاص زون سیکٹر اے یونٹ2-Cکے کارکن شہباز احمد خان کی ہمشیرہ شکیلہ اور نائن زیرو پر ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں خدمات انجام دینے والے کارکن سلیم کے سسر محمد معین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کاا ظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کاا ظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاکرے۔(آمین)